شہداء کی قربانی کی بدولت بلوچ قومی تحریک کو عالمی سطح پر پذ یرائی ملی، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہدائے بلو چستان شہید بابو نواب نوروز خان زہری،شہید گلزمین حبیب جالب بلوچ، شہید ملک نوید دھوار، شہید آغا ورنا نوروز بلوچ،شہید حاجی لیاقت مینگل، شہید ناصر بلوچ، شہید سمیر بلوچ، شہید عمربلوچ، شہدئے آواران کے مشترکہ تعزیتی ریفرنس پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت شہداکے تصاویر سے کروائی گئی۔ جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ،اعزازی مہمان پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری تھے۔

و ز یر اعلیٰ بلوچستان آج کو ئٹہ میں گر ین بس منصو بے کا افتتاح کر یں گے۔

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں طویل عرصے سے تعطل کا شکار گرین بس سروس منصوبے کا کوئٹہ میں پی پی پی موڈ کے تحت آغاز کر دیا گیا ہے جس کا سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان کی قائدانہ صلاحیتوں کی زیر قیادت صوبائی حکومت کو جاتا ہے اب کوئٹہ کی گرین بس سروس شروع ہونے کے لیے تیار ہے جسکا باقاعدہ افتتاح آج ہوگا

ٹیچنگ اسپتال تربت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، آل پارٹیز کیچ

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت: آل پارٹیز کیچ کا اجلاس زیر صدارت قائم مقام کنونیئر سید جان گچکی منعقد ہوا اجلاس حسب روایت قرآن پاک کی تلاوت سے شروع ہوئی جس کی سعادت غفور کٹور نے حاصل کی۔ اجلاس میں تمام پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

نیشنل پارٹی ہمیں اخلاقی درس دینے کی بجائے اپنے سابق وزیرکی رکنیت ختم کردے، بی این پی پنجگور

Posted by & filed under اہم خبریں.

پنجگور: بی این پی عوامی پنجگور نے نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ہمیں اخلاقیات کا درس دینے سے پہلے اپنی صف میں موجود نام نہاد سابق صوبائی وزیر صحت پر تادیبی کاروائی کرکے اسے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ کردے جنہوں نے اپنی بازاری زبان سے پنجگور کے تاریخی سرزمین پروم کے ہزاروں ماؤں اور بہنوں کیلئے گندے اور غلیظ الفاظ استعمال کرتے ہوئے

کو ئلہ کا نوں میں حا دثا ت کی روک تھام کیلئے حکومت اور مالکان کو اقدامات کر نے ہو نگے، ورکشاپ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:کان کنی کے شعبے سے وابستہ مزدوروں کی جاب ٹریننگ ان سیف مائننگ کے حوالے منعقدہ دوروزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن نے انڈسٹری آل گلوبل یونین کے تعاون سے کان کنی کے شعبے سے وابستہ مزدوروں کی جاب ٹریننگ ان سیف مائننگ پر ورکشاپ منعقد کی۔

حکمرانوں کے پاس بلوچستان کی سیاسی محکومی حل کرنے کا کوئی پلان نہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں دوسرے روز بھی میر کبیر محمد شہی ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس سے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی کے کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کریں پارٹی کے تمام ذمہ دار اراکین اپنے اپنے علاقوں میں جاکر عوام سے باقاعدہ رابطوں کا سلسلہ شروع کریں۔

مسلح ڈاکووں نے کوئٹہ سے حیدرآباد جانیوالی کوچ پر فائرنگ کرکے ٹائرز کو برسٹ کردیئے

Posted by & filed under اہم خبریں.

نصیرآباد:بختیارآبادکے قریب قومی شاہراہ پرگزشتہ شب مسلح ڈاکووں نے کوئٹہ سے حیدرآباد جانیوالی الحکمت کوچ پر فائرنگ کرکے ٹائرز کو برسٹ کردیئے اور گن پوائنٹ پر تمام مسافروں کو یرغمال بناکر ان سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے