شعیب نوشروانی کوپیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت، مشاورت سے فیصلہ کرونگا

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی/کوئٹہ: کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کی سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر شعیب نوشروانی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

وزیراعظم نے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا ، آرمی چیف کی بھی شرکت

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعظم شہبا زشریف نے حکومت اورپاک فوج کے جدید زراعت کے فروغ کیلئےبنائے گئے بے مثال منصوبے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم سینٹرآف ایکسیلینس (ایل آئی ایم ایس) کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

بلوچستان ضلع کونسل الیکشن، 13 اضلاع میں مختلف پینل و آزاد امیدوار، پی پی 6، جمعیت و باپ چار چار، بی این پی تین اضلاع میں کامیاب

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان کے 35اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع کونسلوں میں چیئر مین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگیا،13 اضلاع میں مختلف پینل،اتحاداور آزاد امیدوار کامیاب ہوئے،پاکستان پیپلز پارٹی 6 ضلع کونسلز کی چیئرمین شپ حاصل کرکے آگے رہی۔

ضلع کونسل الیکشن،نوشکی،خاران اور گوادر میں بی این پی کامیاب

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں ضلع کونسل انتخابات کے نتائج کے مطابق بی این پی نے گوادر نوشکی ڈسٹرکٹ کونسل الیکشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر محمد علی خان مینگل ضلع چیئرمین حاجی بشیر احمد گورگیج وائس چیئرمین منتخب تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ہال میں ضلع نوشکی کے ڈسٹرکٹ کونسل کے کل 24 اراکین میں سے 22 ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کئے۔

ضلع کونسل الیکشن،خضدار میں پیپلز پارٹی اور جھالاوان پینل کی جیت

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار : ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات مکمل،پیپلز پارٹی اوراس کے اتحادی جھالاوان عوامی پینل کے امیدواروں نے میدان مار لیا،سہ جماعتی اتحاد کے امیدواروں کو شکست کا سامنا،میر صلاح الدین زہری چیئرمین اور میرحاجی محمد اقبال مینگل وائس چیئرمین منتخب ہو گئے،ڈسٹرکٹ کونسل کے منتخب 79 اراکین سے ریٹرننگ آفسر و اے ڈی سی خضدار سراج کریم بلوچ نے حلف لیا،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخابات جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ہال میں منعقد ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین کے لئے سہ جماعتی اتحاد جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی،نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام شامل تھے۔

ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے انتخابات، جام گروپ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کامیاب

Posted by & filed under بلوچستان.

اوتھل: ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے انتخابات میں جام گروپ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے میدان مار لیا،سردار عبدالرشید پھوراء چیئرمین منتخب اورچیف ثرائبل غلام فاروق شیخ وائس چیئرمین منتخب، دونوں نے 24،24 ووٹ حاصل کئے۔