پنجگور، نیشنل پارٹی کے نامزد ڈسٹرکٹ چیئرمین کے امیدوار عبدالمالک صالح بلوچ کامیاب

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور: پنجگور ڈسٹرکٹ کونسل کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مراحل مکمل ہوا جس میں نیشنل پارٹی کے نامزد ڈسٹرکٹ چیئرمین کے امیدوار عبدالمالک صالح بلوچ نے 14 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ بی این پی عوامی کے نامزد ڈسٹرکٹ چیئرمین امیدوار حاجی محمد طاہر 10ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مراحل کے سلسلے میں آج صبح ساڑھے گیارہ بجے سات مخصوص کامیاب امیدوار کسان مزدور اقلیتی کونسلران کو اسسٹنٹ کمشنر اسد بلوچ نے حلف لیا بعد ازاں 20 یوسی چیئرمین سمیت 7 ڈسٹرکٹ ممبران نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں اپنے ووٹ ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین و وائس چیئرمین کیلئے کاسٹ کئے۔

ہمارے مخالف میں پینل کی تشکیل سازش ہے گرینڈ الائنس مستونگ

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ:  چیئرمین ضلعی کونسل مستونگ کیلئے جمعیت علماء اسلام، گرینڈ الائنس اور اتحادیوں کے نامزد امیدوار عزیز احمد سرپرہ نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مخالف پینل کو کس طرح تشکیل دیا گیا اور کن عناصر کو کیسے یکجا کیا گیا مستونگ اور بلوچستان کے عوام اس گہری سازش اور مذموم مقاصد سے بخوبی آگاہ ہیں۔

چیف جسٹس نعیم اختر افغان کا مچھ جیل ہسپتال میں ڈاکٹر ز کی عدم تعیناتی پر بر ہمی کا اظہار ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے گزشتہ روز مچھ جیل کا علی الصبح اچانک دورہ کیا اس موقع پر عدالت عالیہ کے جج جناب جسٹس ظہیرالدین کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مسافر بسز کو چیکنگ کے نام پرگھنٹوں کھڑے رکھنے کیخلاف ٹر انسپورٹروں کا ہڑتال کا عندیہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  آل پاکستان بس یونین کے صدر حاجی میر دولت علی لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل سڑکوں کی خستہ حالی اور سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چیکنگ کے بہانے گھنٹوں چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کو روک کر ڈرائیور عملے اور مسافروں سے ناروا سلوک کے ساتھ ساتھ چینی ،کھاد کو بہانہ بناکر غیرقانونی کاروائی کر کے مشکلات پیدا کرنے اور ہرنائی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے اور انہیں تحفظ فراہم نہ کرنے کے خلاف 8جولائی کو منعقدہ اجلاس میں بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی تاریخ کا اعلان اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

بلدیاتی انتخابات میں پی پی کی جیت کے نتائج عام الیکشن پر مثبت انداز میں پڑینگے ، نواب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء وچیف آف جھالاوان و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کو جو کامیابی ملی یقینا وہ کامیابی تاریخی ہے،اس کے نتائج آنے والے انتخابات پر بھی مثبت انداز میں پڑینگے،یہ کامیابی کسی کی ذات کی نہیں بلکہ پوری جماعت اور جماعتی کارکنوں کی ہے  ۔

بلوچستان کے 35 اضلاع کے کونسلرز کے ممبران کی حلف برداری خوش اسلوبی سے ہوئی،صوبائی الیکشن کمشنر

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 35 اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسلززکے ممبران کی حلف برداری اورچیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

آواران،بی اے پی کے حاجی نصیراحمد بزنجو چیئرمین جبکہ اومیر پیرجان بلوچ وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب

Posted by & filed under بلوچستان.

آواران : آواران بلوچستان عوامی پارٹی کے حاجی نصیر احمدبزنجو چیئرمین اومیر پیرجان بلوچ ر وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے واضح رہے۔

جھل مگسی،نوابزادہ علی رضا خان مگسی چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین سردار جلال خان لاشاری منتخب

Posted by & filed under بلوچستان.

جھل مگسی : ڈسڑکٹ کونسل جھل مگسی کے انتخابات مکمل نوابزادہ علی رضا خان مگسی بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب جبکہ وائس چیئرمین سردار جلال خان لاشاری منتخب۔

چاغی میں ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئر مین کے انتخابات مکمل

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین:  چاغی میں ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئر مین کے انتخابات مکمل خان سنجرانی پینل کے خان عبدالودود خان سنجرانی چیئر مین جبکہ پیپلز پارٹی کے اسفندر یار محمد زئی وائس چیئر مین منتخب ہوگئے۔