سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا،احتساب عدالت

Posted by & filed under اہم خبریں.

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی قانون کے مطابق نہیں ہے۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے نوازشریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا، عدالت3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نوازشریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔ سابق حکومت نے نیب کو نوازشریف کا مستبقل تباہ کرنے کےلیے ریفرنس پر مجبور کیا۔

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ر اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا، بڑی مشکل سے آئی ایم ایف پروگرام کیا: وزیراعظم

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

تورغر: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بڑی مشکل سے ہم نے آئی ایم ایف کا پروگرام کیا کیونکہ ہمیں پاکستان کو ڈیفالٹ سےبچانا تھا، اب 12جولائی کو آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، انشااللہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوگا۔

گورنر بلوچستان کی سردار اختر مینگل سے ملاقات وڈھ صورتحال پر گفتگو

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

وڈھ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ بدھ کے روز خضدار کی تحصیل وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ملاقات کی۔

بادینی گیٹ وے پر تجارتی کاروبار بند کرنے کا عمل قبول نہیں، خوشحال خان کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

قلعہ سیف اللہ: بادینی گیٹ وے پر تجارتی کاروبار بند کرنے کی پشتون دشمنی قبول نہیں ڈیورنڈ لائن پر تمام تاریخی تجارتی اور آمدورفت کے راستوں کو فوری طور پر کھول عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے ضلع قلعہ سیف اللہ سے مربوط بادینی علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وڈھ میں سیاسی مزاحمت کا راستہ اختیار کیا جائے، بی ایس او

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے وڈھ میں جنم لینے والے کشیدہ حالات کے تناظر میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو دہائی کے اندر بلوچستان بھر میں ڈیتھ اسکواڈز کی تشکیل انتہائی زیرک انداز میں منصوبہ بندی کے ساتھ کی گی تاکہ بلوچ قومی تحریک کو پرتشدد انداز میں کچلا جاسکے۔

سرکاری محکموں کی آسامیوں پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعیناتیاں کی جائیں، بار کونسل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں بلوچستان کے موجودہ و تاریخی بیڈ گورننس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تمام محکموں میں جاری تعیناتی کے عمل میں کھلے عام کرپشن میرٹ کی پامالی اقرباء پروری لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

سانحہ دھانہ سر کیخلاف چھوتے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا

Posted by & filed under بلوچستان.

ژوب: سانحہ دھانہ سر واقع کے خلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ٹرانسپورٹ یونین، انجمن تاجران کی کال پر ژوب کوئٹہ اورژوب ڈی آئی خان قومی شاہراھ کو احتجاجاً بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دھانہ سر پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے جس پر عوامی ردعمل پر کمشنر ژوب ڈویژن آفس کے سامنے لاشیں رکھ کر احتجاجی دھرنا شروع کیا اور احتجاجی دھرنا چوتھے دن میں داخل ہوا۔

کوئٹہ میں جانوروں کی الائشوں سے گھی بنانے کا انکشاف

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے جانوروں کی آلائشوں سے گھی اور تیل بنانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔