گرمی میں لوڈشیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے سمنگلی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی،طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی مذمت کر تے ہو ئے کیسکوحکام سے معاملے کو حل کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی اے کی خالی آسامیوں کیلئے اشتہار بلوچستان کیلئے تھا بھرتی پنجاب سے کیا گیا، پی اے سی

Posted by & filed under بلوچستان.

سلام آباد: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کے دوران پی ٹی اے میں افسران کی غیر قانونی تعیناتیوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ آڈٹ حکام نے بتایا ہے کہ اشتہار سندھ فاٹا اور بلوچستان کے عملے کیلئے دیا گیا مگر لوگ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے رکھ لیئے گئے جس پر چیئرمین پی اے سی نے پی ٹی اے سربراہ سے نئی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا۔

وزارت آئی ٹی کے تحت بلوچستان کیلئے 6 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کے 2 منصبوں کا اجراء

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ سیاست و لسانیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کے چاروں صوبوں کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں گذشتہ 4 برسوں میں ہائی اسپیڈ موبائل براڈ بینڈ سروسز فراہمی اور آپٹیکل فائبر کیبل کے مجموعی طور پر 77 ارب 70 کروڑ روپے لاگت سے 83 منصوبوں کا اجرآ کیا گیا، ان منصوبوں کی تکمیل سے 4 کروڑ افراد کو ڈیجیٹل سہولیات میسر آئیں گی جس سے پاکستان کی اقتصادی و معاشی صورتحال کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کیا جاسکے گا۔

کوئٹہ محرم الحرام سے متعلق امن وامان کے انتظامات مکمل، کنٹرول روم قائم کرنیکا فیصلہ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن کی فضاء برقرار رکھنے اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

مستونگ میں خودکش حملے کو پانچ سال بیت گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

13جولائی 2018ء کو مستونگ میں خودکش حملے کو پانچ سال بیت گئے۔ سانحہ میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ شہداء کی پانچویں برسی کی مناسبت سے کوئٹہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

واٹس ایپ صارف کو جلد نمبر خفیہ رکھنے کی سہولت مل جائے گی

Posted by & filed under مزید خبریں.

سان فرانسسكو: میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس کے بعد صارف کو کمیونیٹز میں اپنے فون نمبر کو ظاہر یا پوشیدہ رکھنے کے حوالے سے مزید اختیار دیا جائے گا۔

بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آواز خود ارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ریاستی جبر اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا اقوام متحدہ اور تمام عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے وزیراعلیٰ نے یوم شہدائے کشمیر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ڈوگرہ فورس کی جانب سے کی گئی یہ ایک ایسا دن ہے جو ہمیں بتاتا ہے کہ حق اور سچ کی آواز کو کبھی بزور قوت دبایا نہیں جاسکتا