آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لاکھوں نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کبھی کبھی انسان کی اپنی بنائی ٹيکنالوجی اسی کےلئے وبال جان بن سکتی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت زندگی کے ہرشعبے میں جہاں انقلاب برپا کر رہی ہے ۔ وہيں يہ مستقبل قريب ميں ہزاروں نہيں لاکھوں افراد کے لئے روز گار کا خطرہ بھی بن جائے گی۔

اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے: وزیراعلیٰ سندھ کا دعویٰ

Posted by & filed under اہم خبریں.

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتیں اپنی مدت پوری کریں گی، دو ماہ میں الیکشن ہوں گے،  انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت کرابھرے گی اور بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم بنیں گے ۔

گرین بس منصوبے میں تاخیرکا ذمہ دار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال ہے ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گرین بس سروس ڈیڑھ سال کی تاخیر کے بعد شروع کی جارہی ہے جسکا اعلان وزیراعلی بلوچستان میرعبد القدوس بزنجو نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا اورکہاکہ 17 جولائی سے گرین بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا جس کے تحت کوئٹہ کی عوام کو آرام دہ اور بہترین سفری سہولت میسر ہونگی۔گرین بس منصوبے کے تحت 8 بسوں کو کوئٹہ کی اہم شاہراہوں پر چلایا جائے گا۔ بس سروس بلیلی سے شروع ہوگی جو ایئرپورٹ روڈ، کوئلہ پاٹک، سمنگلی روڈ، زرغون روڈ، اسنکمب روڈ اور سریاب روڈ سے ہوتے ہوئے جامعہ بلوچستان تک چلائی جائے گی، اس دوران گرین بس شہر کے 18 اہم مقامات پر قیام کرے گی۔صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی سیکرٹری منور حسین مگسی کے مطابق گرین بس منصوبے پر اب تک 11 کروڑ کی لاگت آئی ہے جبکہ مستقبل میں اس منصوبے کو 200 بسوں تک وسعت دی جائے گی جو شہر کے 20 سے زائد مختلف مقامات پرعوام کو سہولیات فراہم کرے گی۔

ڈسٹرکٹ کونسل بولان کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے،سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:رکن بلوچستان اسمبلی و سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بولان کے انتخابات میں کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، سردار زادہ میر بیبرک خان رند مقامی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کے حل کے متحرک کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بولان سے جنرل کونسلر میر حاجی محمد اقبال ریحانزئی، حافظ منٹھار علی ریحانزئی، زولفقار علی عرف شاہ جی مغیری، کمانڈر خالد حسین ریحانزئی، حاجی عبداللہ ریحانزئی، شبیر احمد ریحانزئی، فقیر غلام مصطفی ریحانزئی، مستری حفیظ اللہ ریحانزئی، سمیع اللہ ریحانزئی، معشوق علی ریحانزئی، علی حسن ریحانزئی، اور کفایت اللہ ریحانزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

سرکاری محکموں میں بھرتی کے جاری عمل کو رواں ماہ مکمل کیا جائیگا، قدوس بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتیں اپنی مدت پوری کرنے کی جانب بڑھ رہی ہیں کوشش ہے کہ امور کی انجام دہی میں مزید تیزی لائی جائے ہمارا کام پالیسی دینا ہے اور اس پر عمل درآمد متعلقہ صوبائی سیکرٹریز کا کام ہے۔

منگچر،لاپتہ افراد کے لواحقین کا قومی شاہراہ پر دھرنا

Posted by & filed under بلوچستان.

منگچر: منگچر لاپتہ افراد کے لواحقین خواتین نے پیر کو صبح تقریبا ً7 بجے جوہان کراس بازار ایریا دھرنا دیکر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دیے جس کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے ڈپٹی کمشنر قلات منیردرانی، اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمد حنیف نورزئی، ودیگر حکام کی مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرکے سڑک کھول دی گئی تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کے لواحقین (خواتین)نے ان کی بازیابی کے لئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو جوہان کراس بازار ایریا میں دھرنا دیکر بند کردیا ۔

بلوچستان میں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا قیام ضروری ہے،گورنر ولی کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دیگر یونیورسٹیز کی طرح یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا قیام بھی وقت کی اہم ضرورت ہے اگر ہم نے انفوٹیک اور بائیوٹیک کے اس تیزرفتار اور ترقی یافتہ دور میں پل پل بدلتی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی پیدا نہیں کی تو ہم زندگی کی ہر دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔