پاکستان میں آباد ی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے بے ہنگم آبادی کو کنٹرول کرنا ضروری ہے،قدوس بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عالمی یوم آبادی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پوری دنیا یوم آبادی منارہی ہے اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنا اور تمام شعبوں خصوصاً حقوق اور ذمہ داریوں کو نبھانے اور دستیاب وسائل اور ان وسائل کی تقسیم کے درمیان توازن قائم کرناہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں،چیف سیکرٹری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے 11 جولائی 2023 کو منائے جانے والے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے کہا کہ بہتر تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی بلوچستان میں صحت کے indicators کو بہتر کرنے کے بہت زیادہ امکانات رکھتی ہے۔

ملک اور صوبے میں معاشی نظام کو مزید مستحکم بنانے میں تاجروں اور صنعتکاروں کا کلیدی کردار ہے گورنر بلوچستان

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبہ کی تمام تاجر برادری بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مشکلات کا نہ صرف ہمیں خوب احساس ہے۔

ماشکیل میں تیل منڈی میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان

Posted by & filed under بلوچستان.

ماشکیل: ماشکیل میں تیل منڈی میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں تیل منڈی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھانے میں کامیاب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ماشکیل میں متعدد بار ایسے واقعات ہوئی ہے اور لوگوں کو لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے ۔

بلوچستان کے عوام کی حق کو تسلیم کیا جائے،ڈاکٹر اسحاق

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: اصولی اور جمہوری پارٹی کے فلیٹ فارم سے ہم اپنے قومی حقوق حاصل کرسکتے ہے بلوچستان کے بے پناہ وسائل ہے اور آبادی کم ہے اگر بلوچستان کے عوام کی حق کو تسلیم کیا جائے تو ہمیں وفاق کی گرانٹ کی ضرور ت نہیں ہر گھرانہ خوشحال ہوسکتا ہے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ کا ضلع خاران گزی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب۔

خضدار،سردار نصر اللہ ساسولی،سردار نصیر خدران سمیت درجنوں افراد پیپلز پارٹی میں شامل،نواب زہری کا خیر مقدم

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: چیف آف ساسولی سردار نصر اللہ خان زہری،چیف آف خدرانی سردار نصیر احمد خدرانی،سردار زادہ ظفر علی ساسولی،سردار زادہ عبدالقیوم ساسولی اپنے اپنے قبائل سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 86 فیصد رہا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحان 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ پیر کو بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

گوادر اور پسنی کے شہری بجلی کی عدم فراہمی پر برہم دھرنے و مظاہرے،کوسٹل ہائی وے بلاک

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر:  گوادر میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شنکانی در کے مکینوں نے مکران کوسٹل ہائے وے پر رکاوٹیں ڈال کر سڑک کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا،شاہراہ کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے شنکانی در میں بجلی کی عدم فراہمی کے سبب شنکانی در کے مکینوں نے مکران کوسٹل ہائیویپر رکاوٹیں ڈال کر بلاک کردیا، شاہراہ کی بندش کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انکے علاقہ میں دو دن سے بجلی بند ہے۔

وزیراعلیٰ نے لسبیلہ کوسٹل ہائی وے پر واقع پرنس آف ہوپ کی حفاظت کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے مکران کوسٹل ہائی وے لسبیلہ پر واقع قدرتی طور پر وجود میں آنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ پرنسز آف ہوپ کے تاریخی سیاحتی مقام کی حفاظت کے لئے 5.00 ملین روپے کی منظوری دے دی۔