ڈی جی جی ڈی اے سے چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین یوبو کی ملاقات

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی سے چائنہ اورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چئیرمن یوبو نے جی ڈی اے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گوادر پورٹ پر آپریشنل سرگرمیوں، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جھالاوان پرآباد ہندوبرادری کی جانب سے تکریم شہداء پاکستان وپاک فوج کے حق میں ریلی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: تکریم شہدا پاکستان و پاک فوج کے حق میں صدیوں سے سرزمین جھالاوان پر آباد ہندو برادری کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ہندو پنچائت کے رہنما بابو کنیا لال سیٹھ جواری لعل چوہدری رمیش کمار دیوان چند پرکاش ودیگر کر رہے تھے ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے ریلی کے شرکاء پاکستان اورپاک فوج کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے ۔

بلدیاتی انتخابات کے مخصوص نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی ہماری سیاست کی جیت ہے، زمرک اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وصوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے مخصوص نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی ہماری سیاست کی جیت ہے اے این پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے عوام کے ساتھ جو وعدے کیئے تھے۔

آواران، عوامی مسائل پر سماجی کارکن ارشاد جان کی قیادت میں ریلی کاانعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

آواران : آواران کے سماجی کارکن ارشاد جان کی سربراہی میں آواران بجلی کی بندش ٹرانسفامرز گیس میٹر غریب مستحقین کے لئے رقم کی منصفانہ تقسیم آواران انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی کے متعلق ایک تاریخی ریلی نکالی گئی ریلی میں خواتین بچوں سمیت آواران سول سوسائٹی اور مختلف طبقہ فکر کے لوگ شامل تھے۔

نصیرآباد میں بلوچستان کا پہلا آکسیجن جنریشن پلانٹ لگایا جائے گا،، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے کہا ہے کہ ضلع نصیرآباد میں بلوچستان کا پہلا اکسیجن جنریشن پلانٹ لگایا جائے گا جس سے ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کے حوالے سے دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

واشک، موسلادھاربارشوں نے تباہی مچادی، متعدد مکانات متاثرہوگئے

Posted by & filed under بلوچستان.

واشک: بسیمہ میں دوسرے روز وقفے وقفے سے تیز ہواں اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تیز ہواں کے ساتھ موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی گھروں کے چھت آڑا گئے بازار اور قیصر آباد میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل بجلی کے کھمبے گر گئے ۔

کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل سے سزایافتہ قیدی عملے کو چکما دے کر فرار ہوگیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل سے اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزایافتہ قیدی عملے کو چکما دے کر دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا۔جیل حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی جیل کی دیوار پھلانگ فرار ہوگیا، بغیر سفری دستاویزات کے گرفتار سولہ سالہ افغان باشندہ دلاور خان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔۔

کھیل ختم پیسہ ہضم ۔۔۔بجٹ پیش ہونے کے بعد اجلاس ارکان کی عدم دلچسپی پر ملتوی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ارکان کی عدم دلچسپی اجلاس پانچ منٹ تک جاری رہنے کے بعد کورم کی نشاندہی پر ملتوی، بجٹ پر بحث نہیں ہوسکی۔ جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکرسرداربابرموسی خیل کی زیرصدارت ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔