ملکی صنعت اور زراعت کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کا روشن معیشت بجلی پیکج!

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں معاشی بہتری کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کیلئے ریلیف بھی دی جارہی ہے تاکہ ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آسکے، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ حکومتی محاصل میں اضافہ ہو اور قرضوں کا بوجھ کم ہو۔

بلوچستان حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری اور عوام کیلئے جدید بسوں کا تحفہ قابل ستائش اقدام!

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے چین سے 81 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں۔

گوادر میں قلت آب کا مسئلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا پانی فراہمی کیلئے سخت احکامات!

Posted by & filed under اداریہ.

گوادر میں پانی بحران کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع گوادر میں ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور دیگر منصوبوں کی جلدتکمیل کے بارے میں ہدایت بھی کی تھی تاکہ گوادر کے مکینوں کو درپیش پانی بحران سے نجات مل سکے۔ گوادر میں پانی کا مسئلہ بہت دیرینہ ہے جس کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے مگریہ ابھی تک تعطل کا شکار ہیں۔

صوبوں کو اپنے وسائل پر حق مضبوط وفاق کی علامت

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ دنوں پنجاب کی وزیراعلٰی مریم نواز نے اپنی حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی تنقید کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرا پانی، میرا صوبہ اور میرے وسائل ہیں، آپ کو اس سے کیا مسئلہ ہے۔ فیصل آباد میں ای بس پراجیکٹ کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’مجھے تر نوالہ نہ سمجھیں اور پنجاب پر بات کرنے کے بجائے خود بھی عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی بازگشت، حکومتی تسلسل ہی مسائل کا حل!

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میں صوبائی حکومت نے کبھی اپنی مدت پوری نہیں کی، ہر نئی حکومت بننے کے چند سال بعد حکومتی جماعت کے اندر اور اتحادیوں کی جانب سے اپنے وزیراعلیٰ سے ناراضگی کا اظہار کیا جاتا ہے ،مختلف فورمز پر الزام تراشی کی جاتی ہے کہ وزیراعلیٰ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرتا ہے۔