اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط، غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کی سازش!

Posted by & filed under اداریہ.

ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی موصولی انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے کون سے عناصر غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرتے ہوئے عدالتوں میں خوف کا ماحول پیدا کررہے ہیں اس کی تحقیقات لازمی ہونی چاہئے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ ہورہا ہے کہ اہم اداروں کے مناصب پر بیٹھی شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط بھیجے جارہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ anthrax کا بھی استعمال کیا جارہا ہے جو جسمانی طور پر نقصاندہ ہے ،یکدم سے اس طرح کا ٹرینڈ شروع ہونا سمجھ سے بالاتر ہے

بلوچستان کابینہ کی تشکیل، اتحادی اور وفاق ایک پیج پر! ایم فیصلے جلد متوقع

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کو نیا وزیراعلیٰ تو مل گیا مگر نئی کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار ہے ۔اب تک اتحادیوں کی جانب سے کوئی واضح بیانات بھی سامنے نہیں آئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے جو کہ 2024ء میں بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی جبکہ ن لیگ اور باپ اس کے اتحادی ہیں۔

مہنگائی کی بلند ترین شرح، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، عوام کی مشکلات میں کمی نہ آسکی!

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ویسے بھی ماہ صیام اور عید المبارک کے دوران ہر چیز کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا جاتا ہے جس کی روک تھام کیلئے کوئی بھی منظم میکنزم موجود نہیں ہے۔ غریب عوام مافیاز کے رحم و کرم پر ہیں حکومتوں کی جانب سے محض نوٹس ہی لیا جاتا ہے پھر برہمی کا اظہار کرکے کارروائی کا عندیہ دیا جاتا ہے مگر اس کا اثر نہیں پڑتا۔

امریکی صدر کا وزیراعظم پاکستان کو خط، پاک امریکہ تعلقات کا مستقبل، خطے میں مثبت اثرات!

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان ہمیشہ امریکہ سے بہترین تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ نائن الیون کے بعد کی صورتحال کے بعد پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا اس جنگ کے دوران اور ابھی تک پاکستان جانی و مالی نقصان اٹھاتا آرہا ہے مگر اس کے باوجود امریکہ نے پاکستان کو وہ مقام نہیں دیا جو بطور اتحادی اس کا حق بنتا ہے۔

بلوچستان میں بارشیں اور سیلاب، ناقص منصوبہ بندی، جانی و مالی نقصانات، کرپٹ سسٹم!

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میں طوفانی بارشیں عوام کیلئے عذاب کا باعث بن جاتی ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے اموات ہوتی ہیں، شاہراہیں تباہ ہو جاتی ہیں، پل سیلابی ریلوں میں بہہ جاتی ہیں، کھڑی فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں زمینداروں کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑتا ہے، مہینوں تک نکاسی آب کا عمل پورا نہیں ہوتا ،پورا نظام درہم برہم ہوکر رہ جاتا ہے۔

قومی اداروں کی تباہی کے اصل محرکات کیا ہیں؟ نجکاری سے مسائل ہونگے؟

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں قومی ادارے جو خسارے میں جارہے ہیں ان میں اصلاحات کی جائیںیا پھر پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے چلایا جائے تو بہتر ہوگا اس سے قومی خزانہ پر بوجھ بھی نہیں آئے گا اور تمام ملازمین کی ملازمتیں اوردیگر مراعات خطرات میں نہیں پڑینگی کیونکہ موجودہ حالات سے سب ہی واقف ہیں کہ فی الحال معاشی حالات ایسے نہیں کہ روزگار کے دیگر ذرائع وسیع پیمانے پر پیدا کئے جاسکیں اور نہ ہی ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہورہی ہے اگرچہ چند ممالک کام کررہے ہیں مگر اس سے خسارہ کو پورا کرنے ،ڈیفالٹ جیسے خطرات سے بچنے اور معیشت کو چلانے کے ساتھ قرض کی ادائیگی ہوپارہی ہے جس میں عوام کا بھی ایک بڑا حصہ ہے جو ان سے ٹیکس کی مد میں لیا جارہا ہے۔

اسلام آباد اور بلوچستان کے درمیان قربتیں بڑھانے کیلئے اہم اقدامات!

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کے میگا منصوبوں کے ذریعے صوبے میں بڑی معاشی تبدیلی ممکن ہے، خطے میں موجود پسماندگی، محرومیوں کا خاتمہ، اندرونی سیاسی مسائل کا حل بھی خوش اسلوبی سے نکل سکتا ہے صرف سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔