مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث نیٹ سیکیورٹی اسٹیبلائزرکے ساتھ ساتھ پاکستان دنیا بھرکے لیے اب تجارتی حب بن چکا ہے۔
کاروباری جریدے کے مطابق کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ سمیت پاکستانی بندرگاہوں پر سرگرمیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، 24 دن میں کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ میں اضافہ ہوا جو پورے سال کے برابرہے، کراچی پورٹ پر8313 کنٹینرز جتنا مال پہنچا جبکہ 2025میں 8,300 کنٹینرز آئے تھے۔ خلیجِ عرب میں شپنگ رکاوٹوں پرروٹس کی تبدیلی سے پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ بڑھیں، جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل نے 5286 جبکہ ہچیسن پورٹ نے 1827 کنٹینرز کی ترسیل و کارروائی مکمل کی۔
کراچی گیٹ وے ٹرمینل نے 1200 کنٹینرز کی ترسیل و کارروائی مکمل کی۔
مشرقِ وسطیٰ جنگ کی نے پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کا مستقل مرکز بننے کا سنہری موقع فراہم کیا ہے، قریبی متبادل کی تلاش میں دنیا کاپاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کیلئے بہترین مقام سمجھنا کامیابی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سی پیک اور جدید انفرا اسٹرکچر پاکستان کو خطے میں بطور تجارتی و لاجسٹک مرکز مستحکم کر رہے ہیں۔
بہرحال مشرق وسطیٰ میں پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت ہے، جس کی بنیاد جغرافیائی قربت، دفاعی شراکت داری، ایٹمی صلاحیت اور اقتصادی روابط پر ہے۔
یہ جنوبی ایشیا اور خلیج کے درمیان پل کا کام کرتا ہے، دفاعی تعاون کے ذریعے علاقائی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اور سمندری راستوں کی حفاظت میں اہم ہے۔
پاکستان مشرق وسطیٰ کے خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دفاعی ڈھانچے کا ایک اہم حصہ ہے۔
پاکستان کی ایٹمی صلاحیت عالمِ اسلام کے لیے ایک نفسیاتی برتری اور دفاعی ڈھال تصور کی جاتی ہے۔
پاکستان مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے سنگم پر واقع ہے جو اسے ایک قدرتی تجارتی اور توانائی راہداری بناتا ہے۔
بلوچستان کے ضلع گوادرکی بندرگاہ مشرق وسطیٰ سے توانائی کی سپلائی لائن کے قریب ہے جس سے پاکستان خلیجی ممالک کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔
پاکستان مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں مختلف دھڑوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے اور ثالثی کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جیسا کہ چینی سفیر نے بھی ذکر کیا اور اس کی واضح مثال امریکہ اسرائیل ایران تناؤ میں کمی اور جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان متحرک ہے اور ثالثی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کیبھر پور کوششیں کررہا ہے۔
پاکستان کی اقتصادی ترقی خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری اور وہاں سے آنے والی ترسیلات زر پر منحصر ہے جو تعلقات کو مزید گہرا کرتی ہے۔
پاکستان کی فضائی حدود مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان سفر اور کارگو کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔
مختصراً پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور دفاعی صلاحیتیں اسے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام اور توازنِ طاقت سمیت معاشی حب کے لیے ایک اہم کھلاڑی بناتی ہیں۔
مشرق وسطیٰ کی جنگ سے یہ واضح ہوا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان ایک اہم ملک ہے جو معیشت کے ساتھ سفارتی حوالے سے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
Leave a Reply