کوئٹہ: فرنٹیر کور بلوچستان نے بیلہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 2مشتبہ افراد کو گرفتار
Posts By: آئی این پی
کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک
کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مسجد کے باہر تعینات 2پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ملتانی محلہ میں نامعلوم مسلح افرادنے عمرمسجد کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی
محکمہ معدنیات نے صوبے میں 140کوئلہ کانوں کو خطرناک قراردیکر بندکرنے کا فیصلہ کردیا
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔محکمہ معدنیات نے صوبے میں 140کانوں کو خطرناک قرار دے کربندکرنیکافیصلہ کرلیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لورالائی کے علاقے دکی کی مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا ،،جس کے نتیجے میں کان میں کام کر نے والے تین کانکن جاں بحق اور دو بے ہوش ہو گئے،، ،، مقامی لوگوں نے انتظامیہ کیساتھ ملکر اپنی مدد آپ کے تحت
احسن اقبال کی منصوبہ بندی گوادر کی ترقی تک ہے ،باقی صوبہ پس ماندہ ہی رہے گا ،مولانا واسع
کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے لیکن اس کے باوجود گوادر کاشغر شاہراہ کی ویسٹرن روٹ جس کو پہلے تعمیر کرنے سے وفاقی حکومت مکمل طور پر انکاری تھی تاہم اپوزیشن جماعتوں کے شدید احتجاج کے بعد اس پر کام کرنے کیلئے کمیٹی تو بنادی گئی لیکن تمام سرکاری آفیسران پر مشتمل ہے بہتر ہوتا کہ صوبے کے عوامی نمائندگان کو بھی شامل کیا جاتا سرکاری آفیسران وفاق اور احسن اقبال کے فیصلے سے اختلاف کیسے کرسکتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے گوادر کاشغر شاہراہ کی ویسٹرن روٹ کی تعمیر کیلئے حکومت کی قائم کرتا کمیٹی پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کیا ۔
محمود خان اچکزئی کی طالبان ملا منصور و ملا داداللہ ، جمعیت ، اے این پی ‘جے آئی سے پشتونوں کیلئے متحد ہونے کی اپیل
کوئٹہ: خطے میں پائیدار امن کے لئے طالبان ،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور پشتون لیڈر شپ کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔ خطے میں ایک اور بہت بڑی جنگ کی تیاری کی جارہی ہے جس سے پشتون شدید متاثر ہوں گے۔ صوبے کے وسائل پر ان کے عوام کا حق حاکمیت تسلیم کیا جا ئے تو بہت سے مسائل حل ہوں گے ۔مالی باغ صادق شیہد گراؤنڈ میں خان عبد الصمدخان اچکزئی کی22ویں برسی کی منا سبت سے منقعد کی گئی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ خطے میں ایک اور بہت بڑی جنگ کی سازش ہو رہی جسکے کے لئے پشتونوں کو تیار رہنا ہوگا۔