اسلام اور قوم پرستی کے دعویداروں نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا، اصغر اچکزئی 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹر کی عزت کو پامال کیا اور اس کا نتیجہ انہوں نے25جولائی کے انتخابات میں دیکھ لیا ، دین مبین اسلام اور پشتون قوم پرستی کے نام نہاد دعویداروں نے اقتدار میں آکر اپنے سیاسی کارکنوں اور عام عوام کو بری طرح سے مایوس کیا ۔

محکمہ تعمیرات میں جعلی بھرتیاں ،نیب نے حکام کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : محکمہ تعمیرات ومواصلات بلوچستان میں جعلی بھرتیوں کامعاملہ ،نیب نے سابق سیکشن آفیسر (جنرل )سمیت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور اکاؤنٹنٹ جنرل آ فس کے21 آ فیسران کے خلاف ایک اور ضمنی ریفرنس دائر کردی ہے ،ریفرنس میں نا مزدملزمان پر قومی خزا نے کو 21کروڑ 52لاکھ 61ہزار 283روپے کا نقصان پہنچا نے کا الزام ہے ۔

صوبے میں امن کیلئے غیر ملکیوں کا انخلا ناگزیر ہے، نواب شاہوانی

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈھاڈر : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے کے امن وامان کو مزید بحال کرنے کے لئے غیر ملکیوں کا انخلا کرکے ان کو اپنے وطن واپس بھیجا جائے۔

بی این پی بلوچستان کے سائل و وسائل کی جنگ لڑ رہی ہے ،ثناء بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

خاران : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء و سابق سینیٹر ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی بلوچستان کے سائل و وسائل کی دفاع کی جمہوری اور سیاسی جنگ لڑ رہی ہے اور پارٹی کے واضع موقف نے عوام کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے ۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ،کیسکو فنڈزلینے کے باوجود بجلی منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر کر رہی ہے ،اراکین اسمبلی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بدھ کو سپیکر راحیلہ حمیدخان درانی کی زیر صدارت مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پچیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی کی رکن یاسمین لہڑی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے فنڈ سے اپنے حلقہ انتخاب میں بجلی کی سکیمات کے لئے کیسکو کو جو فنڈز دیتے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل میں مسلسل تاخیر کی جارہی ہے انہوں نے محکمہ توانائی کی جانب سے جواب کو غیر اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جواب میں متبادل انرجی کے حوالے سے اقدامات کا ذکر نہیں ہے ۔

آٹھ اگست کو کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیاجائیگا ،پشتونخوا میپ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں 8اگست 2016 کے المناک سانحہ میں شہید ہونیوالے وکلاء اور دیگرشہدا کی پہلی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام 8اگست بروز منگل شام چار بجے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائیگا ۔

طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 85 دن ہوگئے

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر کے خلاف طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 85 دن ہوگئے کیمپ پریس کلب کوئٹہ کے سامنے جاری یے جسمیں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے جن میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے اساتذہ کرام کا وفد بھی شامل تھا ۔

غیر قانونی اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار سابق ڈی آئی جی پولیس کے کیس کی سماعت

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : 200ملین کے غیر قانونی اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کے کیس کی سماعت احتساب عدالت ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر کے روبرو ہوئی جس میں دوسرے گواہ استغاثہ کا بیان قلم بند کرلیاگیا جبکہ سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز ورکرز ویلفیئر بورڈ کے خلاف 50لاکھ روپے خردبرد کے مقدمہ میں بھی عدالت کے سامنے دو گواہان استغاثہ کے بیانات قلم بند کرلئے گئے ۔

جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی خرید و فروخت ،مزید 10 ملزمان پر فرد جرم عائد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلا خان نے غیر معیاری ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 10ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان پر فرد جرم عائد کردی جن میں سے 2میڈیکل سٹورز مالکان