بلوچی زبان کے نامور ادیب و دانشور سید ظہور شاہ ہاشمی کی یادیں کھنڈرات میں تبدیل

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

یہ علاقہ جو کسی ویرانے اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، یہ بلوچی زبان کے نامور ادیب، شاعر، محقق و دانشور سید ظہور ہاشمی کا آبائی گھر ہے جو گوادر پورٹ اور سی پیک شاہراہ سے بس چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے۔ موسمی تبدیلیوں اور سی پیک شاہراہ پر بھاری مشینریز کے کام کی وجہ سے یہ خستہ حال اور بوسیدہ مکان اب مکمل کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی نااہلی اور بلوچ قوم کی نادلگوشی کی وجہ سے یہ آثار بھی شاید چند مہینوں کے لیے باقی رہ جائیں اور بلوچ قوم کی اس عظیم ہستی کی یادیں ہمیشہ کے لیے فناہ ہوجائیں۔