
خاران: قبائلی رہنماؤں سردار یار محمد رند، سردار آصف شیر جمالدینی، سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی،ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی، میر تاج محمد رند،سردار اختر یلانزئی ودیگر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ یلانزئی قبائل کے نو منتخب سردارن یلانزئی قبائل کے ساتھ ساتھ دیگر بلوچ قبائل کے مسائل کو بلوچی دسم و رواج کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے،قبائلی روایات میں قبائلی سردار کے دستار کا ہر پیچ ایک ایک ذمہ داری ہے۔