بلوچستان سے کامیابی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے، چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے ملکر کرینگے، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان سے سینٹ انتخابات میں حکومتی اتحاد کی کامیابی بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے ، ہم نے گزشتہ روز جن اہداف کی حصول کی بات کی تھی اسے آج حاصل کرلیا ہے جس پر اتحادی جماعتوں کے قائدین اور اراکین اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں ، آزاد امیدوار عبدالقادر کی تائید و تجویز بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے کی تھی ان کی کامیابی خوش آئند ہے ۔

سینیٹ الیکشن ، بلوچستان میں حکومتی اتحاد کے 8جبکہ پی ڈی ایم کے 4امیدوار کامیاب، بی این پی اور جمعیت کے حصے میں دودو نشستیں آئیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں سینٹ کے 12نشستوں میں سے حکومتی اتحادکو 8جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حمایت یافتہ 4امیدوار کامیاب ہو کر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں ،کل 7جنرل نشستوں پر حکومتی اتحادکے 5جبکہ اپوزیشن کے 2، ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی دو دو نشستوں پر مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا جبکہ اقلیتی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ۔

عمران خان کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہئے، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سینٹ انتخاب میں حکومت کو شکست کے بعد اخلاقی طور پر مستعفیٰ ہوجاناچاہئے عمران خان اورانکی حکومت اگرا ستعفیٰ نہیں دیتے تو 26مارچ کو لانگ مارچ کے لئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے اور حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔

مغربی بلوچستان کے مزدور بلوچوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے،سرحد کے دونوں اطراف بلوچ آباد ہیں،بلوچ متحدہ محاذ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کراچی: ایرانی فورسز کی فائرنگ سے نہتے مزدور بلوچوں کے قتل عام کے خلاف کراچی پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ گزشتہ دنوں ایرانی بلوچستان کے شہر سرا وان میں ایرانی فورسز کی طرف سے بے رحمانہ فائرنگ کے واقع میں 37 بلوچ مزدور جاں بحق ہوئے تھے ایرانی فورسز کے اس بربریت کے خلاف بلوچ متحدہ محاذ نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عوام میں میری مٹی پلید ہورہی ہے میرے کیس کی سماعت براہ راست نشر کیا جائے ،جسٹس فائز عیسی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے  جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں نظرثانی درخواستوں پر سماعت 8 مارچ 2021 تک ملتوی کر دی ۔ عدالت عظمی نے کیس کی کارروائی براہ راست نشرکرنے سے متعلق جسٹس فائزعیسیٰ کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

پاکستان کی ترقی کو جس طرح تباہ کیا گیا قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ،شہباز شریف

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو جس طرح تباہ کیاگیا، قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ،معیشت صفر ہوچکی ہے اور مستقبل میں بھی بہتری کی کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی ،غریب ایک وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے،اجتماعی دانش کوبھی بروئے کار لائیں تو ملک کی معاشی ترقی کو واپس لانا آسان نہیں ۔

مجھے ڈھائی سالہ وزارت اعلی میں چین کیساتھ بلوچستان سے متعلق معاہدے کا علم نہیں تھا، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک کے بلوچستان میں کوئی ثمرات دکھائی نہیں دے رہے ہیں ، انہیں اپنے ڈھائی سالہ وزارت اعلیٰ میں چین کے ساتھ بلوچستان سے متعلق ہونے والے معاہدوں کا کوئی علم نہیں تھا ، چین کے ساتھ معاہدوں کے بارے میں لاعلم رکھنے پر انہوں نے اس وقت کے وزیراعظم میاں نوا زشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ چین کے دوروں پر جانا چھوڑ دیا تھا ۔

سبی میلے کا افتتاح آج ہوگا، کورونا کے باعث صرف مویشی منڈی لگے گی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: سیکرٹری امور حیوانات بلوچستان محمد طیب لہڑی 4 مارچ کی صبح سبی میلہ مویشیاں کا افتتاح کریں گے واضح رہے کہ اس مرتبہ کرونا وائرس کے پیش نظر سبی میلے کو محدود کر دیا گیا ہے اس مرتبہ صرف مویشی منڈی لگے گی جس میں مالدار صوبے کے مختلف حصوں سے اپنے مال مویشی لائیں گے۔

شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع عمران خان سخت برہم

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ووٹ ضائع ہونے پر شہریار آفریدی پر برہم ہوگئے ،آپ رکن قومی اسمبلی ہیں اتنی بڑی غلطی کیسے ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے ووٹ غلط کاسٹ ہونے پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

بی اے پی کی سینٹ میں بھاری اکثریت سے کامیابی خوش آئند ہے ،میر ظفر قمبرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر ظفر قمبرانی نے بلوچستان سے سینٹ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی اے پی نے سینٹ انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں متحد ہیں۔