سبی میلہ ہماری تاریخ کا اہم حصہ ہے،بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ سبی میلہ ہماری تاریخ کا اہم حصہ ہے۔ملک بھر کے مالدار اور کاشت کار اس تاریخی میلے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ خرید وفروخت کرسکے اور ان کے لیے یہ میلہ آمدنی کا ایک زریعہ ہے۔

سبی میلہ ایک تاریخی اور روایتی اہمیت کا حامل ہے،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین نے سالانہ سبی میلہ 2021 کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سبی میلہ ایک تاریخی اور روایتی اہمیت کا حامل ہے. اس موقع پر نہ صرف صوبے بھر سے بلکہ ملک کے دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ میلے میں شرکت کرتے ہیں. ہمیشہ کی طرح اس سال بھی سبی میلہ روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

بلوچستان کی سیاست تبدیل ہوچکی ہے قوم پرستی کی سیاست مسترد کردی گئی ہے،مینا بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بلوچستان عوامی پارٹی کی نامزد کردہ سینٹروں کی کامیابی پارٹی پالیسیوں کی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کی سنئیر کارکن مینا مجید بلوچ نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے مینا مجید نے کہا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے آٹھ ممبران کی سینٹ شپ کے لیے منتخب ہونا۔

ایوان بالا میں بلوچستان کےلئے آواز اٹھاؤنگی،نومنتخب سینیٹر ثمینہ ممتاز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءنومنتخب سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ ایوان بالا میں ناصرف بلوچستان کےلئے آواز اٹھاؤنگی بلکہ صوبے کے وسائل پر صوبے کا حق اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگی بلوچستان سے خواتین کی مخصوص نشستوں کو کامیابی حاصل کرنیوالی۔

سابق سینیٹر نسیمہ احسان شاہ بی این پی میں شامل، سینیٹ الیکشن کے بعد جو سرپرائز ملیگا وہ دھماکہ دار ہوگا، سردار اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ حکومت نے جو کام کئے ہیں مجھے نہیں لگتا انکے نصیب میں جیت ہے، 4گھنٹے بعد جو دھماکہ ہوگا ہم 28مئی کو بھی بھول جائیں گے ،صرف سید احسان شاہ نہیں بلکہ آج سینیٹ انتخابات میںبہت سے سرپرائز ملیں گے، پہلی بار ہے کہ حکومت نے میرے آنے پر پریشانی کی بجائے ملاقاتیں کی ہیں۔

بدامنی پھیلانے اور آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنیکی کوشش ناکام بنائینگے، آرمی چیف

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے پرعزم ہے، دشمن کی جانب سے بدامنی پھیلانے اور آپریشن رد الفساد کی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کیخلاف چوکس اور ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا،دیرپا امن و ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کیلئے ہمیں پرعزم اور متحد رہنا پڑے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو شمالی وجنوبی وزیرستان اضلاع کا دورہ کیا۔

سردار خان رند اور ستارہ ایاز دستبردار، اپوزیشن جماعیں 23نشستوں کیساتھ ہمیں کیا سرپرائز دینگی، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست پر آزاد امیدوار میر سردار خان رند نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کا غیر مشروط اعلان کر رہا ہوں ۔

سینیٹ کی 37نشستوں پر انتخابات آج ہونگے، 78امیدواروں میں مقابلہ ہوگا

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد/پشاور/کراچی/کوئٹہ: سینیٹ (ایوان بالا)کے37 اراکین سینیٹ کو منتخب کرنے کیلئے(پرانے طریقہ کار)خفیہ رائے شماری کے تحت پولنگ(آج)بدھ کو ہوگی۔37نشستوں پر78امیدواروںمیں مقابلہ ہو گا۔ خیبرپختونخوا میں12نشستوں پر25، بلوچستان میں12نشستوں پر32،سند ھ میں11نشستوں پر 17اوراسلام آباد میں2نشستوں پر4 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔

بلوچ کلچر ڈے بلوچستان سمیت ملک بھر میں تقاریب ، بی این پی کے زیراہتمام جامع بلوچستان میں مرکزی پروگرام کا انعقاد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام2 مارچ بلوچ کلچر ڈے کامرکزی پروگرام جامعہ بلوچستان کوئٹہ میں انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں بلوچ قوم ثقافتی کے چیزوں کے اسٹال، کتب اسٹال لگایا گیا تھا۔

سی پیک مثالی تعلق کا ثبوت ہے، پاکستان سے تعاون کو مزید بڑھائیں گے، چین

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

بیجنگ: چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ خواہ کتنے ہی بڑے خطرات و چیلنجز ہوں، چین پاکستان کیساتھ تعاون کو مضبوط بنائے گا، اونٹ کی گھنٹیوں کے ساتھ قائم ہونے والے تعلقات مضبوط ترین پاک چین دوستی میں تبدیل ہوچکے ہیں،70 سالہ پاک چین دوستی نئے عہد میں مضبوط ترین فولاد میں ڈھل چکی،پاک چین دوستی کی جڑیں عوام کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں۔