کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہیپاٹائٹس ایک سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے جس کے تدارک کیلئے وزیر اعلیٰ پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائٹس کے تحت اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اس ضمن میں ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ تشخیص علاج معالجہ اور پوزیٹو مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لئے ڈیرہ مراد جمالی میں چھ روزہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Posts By: نیوز ڈیسک
باپ کے 6سینیٹرز کی جیت پارٹی قیادت کی حکمت عملی کا مظہر ہے، ظہور بلیدی
کوئٹہ: صوبائی وزیرخزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے بلو چستان عوامی پارٹی کے 6نو منتخب سینیٹروں کی جیت کو پارٹی قیادت کی حکمت عملی اورباپ پارٹی کی صوبے میں عوام دوست اقدامات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ نومنتخب سینیٹرز صوبے کے حقوق کی موثر انداز میں ترجمانی کا کردارادا کریں گے۔
نومنتخب سینیٹرز آئین کی بالادستی کیلئے کردارادا کریں، ضیاء لانگو
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد اور حمایتی امیدواروں کوسینٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہونیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر داخلہ نے نو منتخب سینیٹرز کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ نومنتخب سینیٹرز آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوری عمل کے استحکام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔
حکومت کی کشتی بھی جلد ڈوبتی نظر آرہی ہے ، یعقوب ناصر
لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ضمنی الیکشن کے حیرا ن کن نتائج کے بعد اب اسلام آباد سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جیت سے واضح ہو گیا ہے کہ اب حکومت کی کشتی بھی جلد ڈوبتی نظر آرہاہی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت جمہور کی حکمرانی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،اصغر خان اچکزئی
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی صوبائی نائب صدرورکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت جمہور کی حکمرانی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے جس کیلئے اکابرین نے رہنما کردار ادا کیا ہے۔
گیلانی کی جیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کو اخلاقاً مستعفی ہوجانا چاہیے ،علی مدد جتک
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنمائوں نے سینیٹ انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو جمہوریت کی جیت اور حکمرانوں کی ہار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کو اخلاقاً مستعفی ہوجانا چاہیے ، آج کے انتخابات نے نااہل حکومت کو آئینہ دکھادیا ہے ، یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرانے پر پی ڈی ایم کے تمام قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اللہ تعالیٰ کاشکر ہے جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی،جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ: پا کستان مسلم لیگ(ن) کے صو بائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کاشکر ہے ۔
ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے سردار یار محمد
کوئٹہ: پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف و صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے سینیٹ الیکشن جمہوری روایات کا امتحان ہوتا ہے ، ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے سینیٹ الیکشن میں بلوچستان میں کامیابی پر حکومتی اتحاد کو مبارکباد دیتا ہوں ۔
عمران خان اور جام کمال کے تعاون سے سینیٹر منتخب ہوا، عبدالقادر
کوئٹہ: بلوچستان سے نومنتخب سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ انہیں بتادیا گیاہے کہ انہوں نے 11مین ووٹ لئے اور کامیاب قرار پائے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نومنتخب سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ سب کو پتہ ہے میں سینٹ انتخابات کے لئے امیدوار ہوں اور میرا تعلق بلوچستان سے ہے۔
محمد قاسم رونجھو کی بطور سینیٹر منتخب ہونے کی خوشی میں بی این پی بیلہ کے آفس میں جشن منایا گیا
بیلہ: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی رہنماء واجہ محمد قاسم رونجھو کی بطور سینیٹر منتخب ہونے کی خوشی میں بی این پی بیلہ کے آفس میں زبردست جشن منایا گیا عہدیداران اور کارکنان نے ایک دوسرے کومٹھائی کھلائی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔