سینیٹ کی 37نشستوں پر انتخابات آج ہونگے، 78امیدواروں میں مقابلہ ہوگا

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد/پشاور/کراچی/کوئٹہ: سینیٹ (ایوان بالا)کے37 اراکین سینیٹ کو منتخب کرنے کیلئے(پرانے طریقہ کار)خفیہ رائے شماری کے تحت پولنگ(آج)بدھ کو ہوگی۔37نشستوں پر78امیدواروںمیں مقابلہ ہو گا۔ خیبرپختونخوا میں12نشستوں پر25، بلوچستان میں12نشستوں پر32،سند ھ میں11نشستوں پر 17اوراسلام آباد میں2نشستوں پر4 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔

بلوچ کلچر ڈے بلوچستان سمیت ملک بھر میں تقاریب ، بی این پی کے زیراہتمام جامع بلوچستان میں مرکزی پروگرام کا انعقاد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام2 مارچ بلوچ کلچر ڈے کامرکزی پروگرام جامعہ بلوچستان کوئٹہ میں انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں بلوچ قوم ثقافتی کے چیزوں کے اسٹال، کتب اسٹال لگایا گیا تھا۔

سی پیک مثالی تعلق کا ثبوت ہے، پاکستان سے تعاون کو مزید بڑھائیں گے، چین

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

بیجنگ: چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ خواہ کتنے ہی بڑے خطرات و چیلنجز ہوں، چین پاکستان کیساتھ تعاون کو مضبوط بنائے گا، اونٹ کی گھنٹیوں کے ساتھ قائم ہونے والے تعلقات مضبوط ترین پاک چین دوستی میں تبدیل ہوچکے ہیں،70 سالہ پاک چین دوستی نئے عہد میں مضبوط ترین فولاد میں ڈھل چکی،پاک چین دوستی کی جڑیں عوام کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں۔

کیچ میں بجلی اور روزگاری کا مسئلہ گھمبیر ہوتا جا رہا ہے، مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرینگے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ ملااحمددشتی کیچ کیلئے ایک عظیم ہستی تھے ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی ہے،وہ کیچ کی سیاست میں رواداری، بردباری اور برداشت کی علامت تھے جس جماعت سے منسلک تھے آخری سانس تک اسی جماعت سے منسلک رہے، ان کی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

شاہ زین بگٹی کا عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے اتحادی ہیں حکومتی امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں شاہ زین بگٹی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔

ثقافت کسی بھی معاشرے میں اتحادو یگانگت کی علامت ہوتی ہے،ظہور بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیرخزانہ میر ظہوراحمد بلیدی نے کہاہے کہ ثقافت کسی بھی معاشرے میں اتحادو یگانگت کی علامت ہوتی ہے۔ثقافت سے جڑے رہنے سے ایک مہذب معاشرے کی تشکیل ہوتی ہے ثقافتی اقدار پر عمل پیرا ہوکر انسان تہذیب وتمدن کے اعلیٰ مقام پر فائز ہوتا ہے بلو چ ثقافت صدیو ں پرانی ہے اور اس ثقافت نے دنیا کے دیگر ثقافتوں میں اپنی امتیازی حیثیت برقرار رکھی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان کی قیادت میں حکومت وفد کی چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات سینیٹ انتخابات میں حمایت مانگ لی۔

بلوچستان سینٹ انتخابات ’گھماگہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے گہما گہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی اپوزیشن رہنمائوں کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری سے ملاقات سینٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے، بلاول بھٹو

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے، جس کی اساس انسان دوستی اور محبت ہے۔ اپنے بیان میںبلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمان نوازی، بھادری اور عزم و استقلال بلوچ عوام کا خاصہ ہے۔

سیاسی جماعتوں میں رابطوں کا سلسلہ جمہوریت کا حصہ ہے،لیاقت شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کا سلسلہ اور جماعتوں کی جانب سے اپنے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے کوششیں جمہوری عمل کا حصہ ہے۔ جمہوری عمل باہمی افہام و تفہیم، رواداری اور اخلاص کا درس دیتے ہوئے معاشرے میں عوامی فلاح وبہبود کے مفاد میں فیصلہ سازی کا درس دیتا ہے۔