سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس حکمرانی کا تجربہ نہیں جھوٹ پر حکومت چلائی جا رہی ہے، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے گزشتہ روز اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سابق سنیٹر ہیمن داس اجوانی ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر و تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے امیر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی نے ملاقات کی ملاقات کے دوران علاقائی سیاسی صورتحا ل جماعتی امور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

حکمرانوں نے عوام کو روزگار دینے کی بجائے بی اینڈ آر کے 361ملازمین کو برطرف کردیا، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے بلند و بالا دعوے جھوٹے ‘ فریب ‘ دھوکہ ہیں بلوچستان میں عوام کو روز گار دینے کی بجائے حکمرانوں نے بی اینڈ آر کے 361ملازمین کو بیک جنبش قلم بے روزگار کر کے ثابت کیا کہ حکمران عوام کے مسائل ‘ مشکلات سے عاری ہیں عوام کے مسائل سے حکمرانوں کو کوئی سروکار نہیں کیونکہ وہ عوام کے مینڈیٹ سے کامیاب نہیں ہوئے۔

لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا اہم کردار ہے، چیف جسٹس مندوخیل

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

حب: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ لوگوں کو فوری اور سستی انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں وکلاء کا اہم کردار ھوتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں لسبیلہ بار کے موقع پر وکلاء سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لسبیلہ بار کے صدر غلام رسول انگاریہ اور جنرل سیکرٹری وھاب بزنجو نے چیف جسٹس کو لسبیلہ بار کے مسائل ومشکلات سے انہیں آگاہ کیا ۔

حکمرانوں نے 900دنوں میں کرپشن کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے ہیں،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے صوبائی امیرمولاناعبد واسع نے کہاہے کہ 90دن میں کرپشن ختم کے دعوے داروں نے 900دنوں میں کرپشن کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے ہیں،نام نہاد صادق اور امین کے دورحکومت میں کرپشن بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی سے متعلق جاری بیان میں مولاناواسع نے کہا ہے کہ دوسروں پر کرپشن کے بے جا الزامات لگانے والوں میں تھوڑی سی بھی اخلا قی جرا ت ہو تی۔

صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ کیسکوکی اولین ترجیح ہے، سی ای او کیسکو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیر اہتمام صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئرمحمدعارف کی زیر نگرانی آن لائن کچہری منعقد ہوئی ۔آن لائن کچہری میں سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کیسکوناصرمندوخیل،ڈپٹی منیجر (پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر) انجینئرپرتاب رائے،فوکل پرسن کمپلینٹس وَایڈیشنل منیجر(جنریشن) پریتم کمارسمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

ترقی فائونڈیشن کا اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ترقی فائونڈیشن نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام،یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان غربت مٹائو فنڈ -پی پی اے ایف، فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ، حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کے شہر میں (15 ہزار پودوں)، مسلخ (35 ہزار پودوں)، بند خوشدل خان (25 ہزار پودوں) اور نوشکی (10 ہزار پودوں) میں “چاند میری زمین -پھول میرا وطن” کے عنوان سے بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی مہم شروع کی ہے۔

مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تواحتجاج کووسعت دیں گے ، میٹروپولیٹن ایمپلائز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: میٹرو پولیٹن کا ر پوریشن ایمپلا ئز ایسو سی ایشن کے رہنما ئوں نے کہا ہے کہ اگر ان کے مطا لبا ت کا نوٹیفیکیشن جا ری نہیں کیا گیا تو وہ اپنی احتجا جی مزید وسعت دینے پر مجبور ہوںگے ۔ کو ئٹہ پریس کلب کے با ہر دسویں روز احتجاجی کیمپ میں میڈیا نما ئندوں سے با ت چیت۔

پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے مسلم لیگ(ن)ہی نکال سکتی ہے،جمال شاہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پا کستان مسلم لیگ (ن) کے صو با ئی صدر جما ل شاہ کا کڑ نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ نے مو جو دہ حکمرانوں کے احتساب اور کرپشن کے خاتمہ کے دعوئوں کی حقیقت عوام پر عیاں کر دی ہے ان حالات میں (ن) لیگ میںشمولیتوں کا سلسلہ حوصلہ افزاء ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کو ئٹہ پریس کلب میں راج کمار کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ )(ن) میں شمولیت کے موقع پر پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا ۔

بچوں کو غذائی قلت جیسے چیلنج سے آگاہ ہیں، سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان خوراک کی قلت سمیت غذائی کمی کے شکار بچوں اور بالغ افراد کے چیلنجوں سے آگا ہ ہے اور اس کے سد باب اور حل کیلئے سنجیدہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد سے خصوصی ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم ساری مشکلات کے باوجود خوراک کی قلت اور غذائی کمی کے شکار کے افراد کے حوالے سے نہ صرف بھر پور عزم رکھتے ہیں۔