جعلی ڈومیسائل معاملے پر بلوچستان حکومت مجرمانہ طور پر خاموش ہے، عثمان کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہاہے کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے میں وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی کابینہ اور چیف سیکرٹری کی عدم دلچسپی تشویشناک ہے،دوسرے صوبوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں جعلی ڈومیسائل پر وفاقی اور صوبائی محکموں میں نوکری کے علاوہ قومی وبین الاقوامی اسکالرشپس حاصل کئے،بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

میٹروپولیٹن کے ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے، ملک سکندرایڈووکیٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نے گرینڈ ایمپلائز الائنس میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے ،پروموشن سمیت دیگر مطالبات ملازمین کے جائز حق ہیں ،ملازمین کے معاشی مسائل کے حل کیلئے منظم پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔

گورنر سندھ کی گاڑی میں کتے سیر اور لوگ مہنگائی بھوک سے مررہے ہیں،حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹر ی اطلاعات حافظ حمد اللہ نے گورنر سندھ کی طرف کتے کو گاڑی پر سیر کرانے پر ردعمل میں کہا کہ گورنر کی گاڑی میں کتے سیر کر رہے ہیں اور ملک میں لوگ بھوک افلاس اور مہنگائی سے تنگ آ کر خود کشیاں کررہے ہیں۔

پاکستان میں کرپشن چار گنا بڑھنا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،جمال شاہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن چار گنا بڑھنا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ملکی معیشت کی بتاہی، قرضوں میں اضافے، مہنگائی کی اصل وجہ کرپشن ہے وزیراعظم اور انکی کابینہ کو جواب دینا چاہیے کہ کرپشن کیوں بڑھی ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پی ڈی ایم اور مسلم لیگ(ن) کے موقف کی تائید ہے۔

ڈیرہ بگٹی پولیس کی کارکردگی نمایاں ہے ،گہرام بگٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی : رکن صوبائی اسمبلی و جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی پولیس کی کارکردگی نمایاں ہے پولیس نے سوئی ڈیرہ بگٹی میںقیام امن کے لئے جو محنت اور قربانیاں دی ان کو کسی صورت رائیگاں نہیںجانے دیں گے پولیس کے جوانوں اور آفیسران کی حوصلہ افزائی کے لئے ایسے پروگرام کا انعقاد ہر سال باقاعدگی کے ساتھ کیا جائے گا۔

بانک کریمہ بلوچ کی میت کی آمد اورنمازجنازہ میں رکاوٹیں ڈال کر نااہل حکمرانوں نے اپنی حقیقت آشکارکردی ،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے،پی ڈی ایم کی تحریک سے نیشنل پارٹی کی جدوجہد کوتقویت ملی ہے، ایک حاکم نے شاید دن میں خواب دیکھاہے کہ وہ انکشاف کرچکے ہیں کہ نیشنل پارٹی پی ڈی ایم سے الگ ہوئی ہے، بانک کریمہ بلوچ کی میت کی آمد اورنمازجنازہ میں رکاوٹیں ڈال کر نااہل حکمرانوں نے اپنی حقیقت آشکارکردی۔

نواب رئیسانی نے سرکاری گاڑی میں فالتو جانور کی ویڈیو شیئر کر دیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر تے ہوئے کہا ہے کہ فالتو جانور کتا بھی عہدہدار ہو گیا وہ اشیائے خوردونوش اور تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات کو معلوم کرنے کے لئے بازار کا آفیسری کرنے نکلا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو پاکستان میں ہیومن رائٹس کا احساس ہونا چاہئے، اختر مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو پاکستان میں انسانی حقوق کی اہمیت کا احساس کرنا چاہیے۔

سرکاری اشتہارات سے متعلق میڈیا پلان بنایا جائے، سینٹ کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات میں چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اشتہارات سے متعلق میڈیا پلان بنایا جائے، مجموعی طور پر جامع پالیسی کی اشد ضرورت ہے، انٹرٹینمنٹ چینل پر سرکاری اشتہارات نہیں چلتے،پی ٹی وی، ایف ایم ریڈیو پر سرکاری اشتہارات چلائے جائیں۔لیگی سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اشتہارات کی پالیسی کا استعمال تمام حکومتیں نے ایک طرح ہی کیا۔