خضدار، کلرکس ہائوسنگ اسکیم پر قبضے کیخلاف احتجاجی ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خضدارکی جانب سے کلرکس ہائوسنگ اسکیم پرمبینہ قبضہ کے خلاف احتجاجی ریلی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کلرک ہا ئوسنگ اسکیم کی زمین پر مداخلت کے خلاف کلرک برادری گزشتہ دو دن سے سراپا احتجاج دفاتر میں تالہ بندی سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے۔

شہید ریاض بلوچ مضبوط سیاسی وابستگی اور جرات و بہادری کے پیکر تھے،جان بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ شہید ریاض بلوچ مضبوط سیاسی وابستگی اور جرات و بہادری کے پیکر تھے شہید ریاض بلوچ جدوجہد کے عمل میں ثابت قدم اور قومی حقوق کے حصول میں اپنا الگ مقام رکھتے تھے۔

اپوزیشن کے عمل سے محرومی پر مایوسی نظر آرہی ہے،نور محمد دمڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلو چستان عوامی پارٹی ( بی اے پی) کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پی ڈی ایم نے جو ناکام سیاسی کھیل شروع کیا تھا وہ عوام کی عدم دلچسپی سے اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے اس سے قبل اپوزیشن جلسوں ،مظاہروں ، لانگ مارچ اور نام نہاد استعفوں کا ڈرامہ رچاتی آئی ہے اور ان سب کامقصد اپنی کرپشن کو بچاناتھا۔

انتقامی سیاست حکومت کے گلے کا طوب بنے گا، حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی امیر و صدر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ قائدجمعیت مولانا فضل الرحمان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹرحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکومت حواس باختگی کا شکار ہے انتقامی سیاست انکے گلے کا طوق بنے گی ہم نے بے داغ سیاست کی ہیں پروپیگنڈوں اور بیجا مقدمات سے مرعوب یا بلیک میل نہیں ہوں گے۔

بھارت جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر عالمی برادری کو بے وقوف بنارہا ہے ،بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر عالمی برادری کو بے وقوف بنارکھا ہے۔ وہ آئے دن کشمیریوں پر نت نئے مظالم کے حربے آزماتے ہوئے انہیں اپنے ازلی اور پیدائشی حق سے محروم رکھنے کی کوششیں کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری صرف اور صرف بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

بانک کریمہ بلوچ ایک نڈر سیاسی رہنما تھی ،یاسمین لہڑی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکریٹری و سابق ایم پی اے یاسمین لہڑی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ ایک نڈر سیاسی رہنما تھی جنہوں نے بلوچستان میں خواتین کو منظم کرنے کے ساتھ بلوچ قومی تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔

بلوچستان میں لوکل سرٹیفکیٹ یہاں کے رہنے والوں کودیا جائے، کبیر محمد شہی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر وسینیٹر کبیر محمد شہی نے کہاہے کہ بلوچستان میں رہنے والے اقوام بلوچستانی ہیں ،لوکل اور ڈومیسائل کا فرق ختم کرکے صرف ایک لوکل رہائشی سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے جو صرف بلوچستان میں رہنے والوں کو ہی دیا جائے، بلوچستان میں جاری ہونے والے ڈومیسائل میں پچاس فیصد سے زائد غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے گئے ہیں۔

پنجگور تسپ کے رہائشی اسد منیر کی ہلاکت،پانچ افرادگرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور تسپ کے رہائشی اسد منیر کی ہلاکت کے واقعہ میں لیویز نے پانچ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق پنجگور تسپ کے رہائشی اسد منیر جس کی لاش دو روز قبل گومازین سے برآمد ہوئی تھی لیویز نے پانچ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش میں شامل کردیا ہے لیویز کے مطابق شامل تفتیش افراد اسد منیر کے ساتھ پکنک منانے گئے تھے جس پر ان افراد کو شامل تفتیش کردیا گیا ہے ۔

پنجگور بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کے اساتذہ ایک سال سے تنخواہوں سے محروم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کے اساتذہ ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کے اساتذہ ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کوتباہ کر دیا ہ، جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے جبکہ ان کی ناقص پالیسیوں او رکارکردگی کی وجہ سے آج پاکستان کے جہاز تک بیرون ملک ضبط ہورہے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینے والے ڈھائی سال بعد کہہ رہے ہیں کہ ان کی کوئی تیاری نہیں تھی ۔