سینیٹ انتخابات میں شفافیت پر حکومت کو عدالتی فیصلے کا احترام ہے،ڈاکٹر منیر بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں شفافیت پر حکومت کو عدالتی فیصلے کا احترام ہے تاریخ ماضی میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی گواہ ہے. خواہش ھے کہ ایوانِ بالا کے قانون سازی کے با کردار ، نظریاتی لوگ شفاف طریقے سے منتخب ہو کر آئیں تاکہ وہ حقیقی معنوں میں ملک اور قوم کی خدمت ہو سکے۔

نام نہاد قوم پرست جماعتیں ہندوستان کی زبان بولنے لگ گئی ہیں ، شفیق مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: جھلاوان عوامی پینل کے سربراہ ممتاز قبائلی رہنما سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 2006 جیسی صوررتحال پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے بلوچستان میں بنیادی سہولتوں کا شدید فقدان ہے بلوچستان میں پانی نہیں ہے ڈیمز بنانے کی ضروت ہے مقامی زمینداروں بجلی کو مفت فراہم کی جائے تعلیم اور صحت کی سہولتیں 80 فیصد نہیں ہیں ۔

فورسز کی کارروائیوں سے شرپسند بوکھلا گئے ہیں ،بشری رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے خضدار میں سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے پر امن ماحول اور حالات کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائیوں سے شر پسند عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

بلوچستان میں وفاقی اور صوبائی لیویز کی تنخواہیں اور مراعات کومساوی کیا جائے، سینٹ کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی زیر صدارت گزشتہ روزپارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں افغان مہاجرین کے مسئلے کے علاوہ بلوچستان میں لیویز کو برابر کی مراعات دینے، لیویز کے اہلکاروں کی تعیناتی کے قواعد اور دیگر اہم امور زیر غور آئے۔

تربت انتظامیہ کا گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن درجنوں بھکاری شہر بدر کردیئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: انتظامیہ کا گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز، درجنوں بھکاری پکڑ کر شہر بدر کردیئے۔ڈپٹی کمشنر کیچ میجر محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم نے لیویز فورس کے ہمراہ شہر کے اطراف میں باہر سے آنے والے گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے۔

خضدار ،لیویز نے منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو دھر لیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: لیویز فورس وڈھ کی کاروائی منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی ایک ملزم گرفتاراسسٹنٹ کمشنر وڈھ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وڈھ رحمت اللہ مراد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کے خصوصی ہدایت پر لیویز فورس وڈھ نے نائب تحصیلدار اللّٰہ داد دھانی نائب رسالدار حفیظ اللہ کُرد کی سربرائی میں لیویز فورس نے شھداء چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ۔

بلوچستان میں کینسر کے مرض کا جدید اور حیرت انگیز طریقہ علاج متعارف کرا دیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں پہلی مرتبہ بائیوریسوننس ٹیکنالوجی کے استعمال سے بغیر دوائی اور انجکشن کے کینسر سمیت دی ان امراض کا علاج بھی کیا جائے گا جن میں مبتلا مریض ناامید ہوچکے ہوں ، بائیوریسوننس ٹیکنالوجی خلیوں کی قدرتی فریکونسی پیدا کرتی ہیں جس کے ذریعے ناقص اور غیر فعال خلیوں کو صحت مند نیچرل فریکونسی فراہم کرکے اعضا اور خلیوں کو دوبارہ فعال کیا جاتا ہے ۔

بانک کریمہ بلوچ کی میت ورثاء کے حوالے نہ کرنا قابل مذمت ہے، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: بلوچستان نیشنل پارٹی گوادر کے زیر اہتمام دختر بلوچستان شہید بانک کریمہ بلوچ کی سوئم کے دن شہید بانک کریمہ کی ایثال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں گوادر کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیت، اسٹوڈنٹ اور مختلف فکر کے لوگوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں شاہراہوں کیلئے 12ارب روپے کی منظوری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لئے 12 ارب روپے کے شاہراہوں کے 12 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا ۔ وفاقی وزارت مواصلات کی دستاویزات کے مطابق عمران خان کی حکومت نے خضدار بائی پاس کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے منصوبوے کی حتمی شکل دی ہے۔

وزراء اور اراکین اسمبلی کا کیسکو کیساتھ بیٹھک، بجلی بحران پر شدید احتجاج کیسکو نے 5ارب مانگ لئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل ،صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے بجلی کے مسئلے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی کا مسئلہ سنگین ،مستقل حل کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ،بجلی بحران کی وجہ سے عوامی نمائندے عوام کاسامنا نہیں کرسکتے۔