پیر غائب کا سیاحتی مقام دس روز میں کھول دیا جائیگا ، بلوچستان حکومت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پیر غائب کے سیاحتی مقام کو سیاحوں کیلئے کھولانہیں جاسکا کئی سیاح واپس لوٹ گئے حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقام پر سیاحوں کے آنے کا شیڈول مرتب کر کے 10روز میں کھول دیا جائیگا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یکم دسمبر کو پیر غائب کے علاقے میں سیاحتی مقام پر تفریحی پارک کاافتتاح کیا تھا تاہم گزشتہ روز جب سیاحوں نے پیر غائب کا رخ کیا۔

میثاق جمہوریت سلیکٹڈحکومت کیلئے نہیں تھا، علی مددجتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی، بے روزگاری، عوام کے حقوق سلب کرکے تبدیلی کا وعدہ پورا کردیا ہے سلیکٹڈ حکومت کا جلد ہی خاتمہ ہونے والا ہے میثاق جمہوریت جمہوری حکومتوں کے لئے تھا نہ کہ سلیکٹڈ حکومت کے لئے، پی ڈی ایم بنانے میں پیپلز پارٹی کا اہم کردار تھا اسمبلیوں سے استعفوں سمیت پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی مشترکہ فیصلہ ہوا۔

موجودہ حکومت کی کارکردگی خو شنما نعروںکے علاوہ کچھ نہیں، مولانا ہاشمی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی خو شنما نعروں،بے عمل دعوئوں ،خالی خولی اعلانات تک محدود ہیں بلوچستان کو سابقہ حکومتوں کی طرح لولی پاپ سے ٹرخایا جارہا ہے بلوچستان میں احتساب ہورہا ہے نہ کسی کو سزاہوئی اورنہ ہی کسی سے کوئی لوٹی ہوئی دولت برآمد ہوئی حکومتی سطح پر سادگی وقناعت اختیار کی گئی نہ ہی رشوت ،اسامیوں کی فروختگی کا سلسلہ رک گیا ہے۔

پی ڈی ایم کی سیاسی قیادت ہی ملک کی عالمی تنہائی ختم کرسکتی ہے ،زیارتوال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پی ڈی ایم کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملک کو تمام بحرانوں سے نجات پی ڈی ایم کے سیاسی وجمہوری پروگرام پر عمل کرنے میں ہے پی ڈی ایم کی سیاسی جمہوری قیادت ہی ملک کی عالمی تنہائی ختم کرسکتی ہے اور ملک میں شفاف الیکشن جس میں اسٹیبلشمنٹ او ران کے ایجنسیوں کی مداخلت نہ ہو اس کے نتیجے میں قائم حقیقی جمہوری حکومت ہی ملک کے استحکام اور خوشحالی کا باعث ہوسکتی ہے۔

حکومت کیسکو کے واجبات ادا کرے، نصیر شاہوانی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے زرعی فیڈرز پر سبسڈی کی عدم ادائیگی محکمہ واپڈا نے بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے، مرکز اور صوبہ فوری طور پر سبسڈی کی مد میں رقم کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ زمینداروں کی مشکلات میں کمی واقع ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز زمیندار ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقسیم کی سیاست نے بلوچ قوم کو پسماندگی دی ہے ،بی ایس او پجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

جھاؤ:  بی ایس او پجار جھاؤ زون کا جنرل باڈی اجلاس بنام شہید ڈاکٹر شفیع جان بزنجو بیاد شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ شہید مولا بخش دشتی زیر صدارت مرکزی جونیئر وائس چیئرمین گورگین بلوچ منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما عارف حسنی اور اعزازی مہمان ثاقب بزنجو تھے۔اجلاس کے ایجنڈے میں جنرل باڈی سیاسی اور تنظیمی امور اور آئندہ کا لائحہ عمل شاملطے کیا گیا۔

بلوچستان کی مغربی ساحلی پٹی کے تحفظ کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، پی ڈی ایم اے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پلان کی تیاری کی حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجہ اطہر عباس کے زیر صدارت ایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا ، ورکشاپ میں گوادر لسبیلہ کی ساحلی پٹی پرملٹی رسک خطرے کی تشخیص اور سائنٹیفک بنیادوں پر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پلان کی تیاری کے حوالے سے متعلقہ تمام اسٹک ہولڈر زشریک ہوئے۔

تربت یونیورسٹی اور لاء فیکلٹی کے طلبہ دشمن فیصلوں کی مذمت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں تربت یونیورسٹی اور لاء فیکلٹی میں طلباء کش فیصلہ، میرٹ کی پامالی، غیر قانونی تعیناتی، سیشنل اور پیپرز کے نمبرز پر طلباء کو حراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تربت یونیورسٹی میں ناقابل اور نااہل انتظامیہ نے یونیورسٹی کو تباہی کے اس مقام تک پہنچایا ہے اور مزید ادارے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

نئے سال سے پہلے عوام نئی چیزیں دیکھ لیں گے ،عوام کو نہ گھبرانے کی تلقین کرنیوالی سرکار خود گھبرا رہی ہے، اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ عوام کو نہ گھبرانے کی تلقین کرنے والی سرکار خود گھبرارہی ہے لاہورکا جلسہ حکمرانوں کے تابو ت میں آخری کھیل ثابت ہوگا ۔

بلوچستان میں مونگے کے چٹانوں کے سفید ہونیکا معاملہ ‘ ٹیکنیکل ٹیم جائزہ لینے پہنچ گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان میں پہلی بار جزیرہ چرناکے قریب مونگے کی چٹانوں کی سفید ہونے کا معاملہ ، محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر محمد خان اتمانخیل کے سربراہی میں ماحولیاتی ٹیکنیکل ٹیم چرنا آئی لینڈ پہنچ گئی جوحب چائنہ پاور پلانٹ ،گڈانی سے پانی کے نمونے جمع کرکے لیبارٹری اور اس کے بعد تجزیاتی رپورٹ مرتب کریگی۔