ڈ و یژنل سطح پر تر قیاتی منصوبوں کا جا ئز ہ لینے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: حکو مت بلو چستان نے ڈ و یژنل سطح پر تر قیاتی منصوبوں کا جا ئز ہ لینے کیلئے سا توں ڈو یژن میں کمیٹیاں تشکیل دے دیں کمیٹیوں میں وزراء اور حکومتی ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان کیپٹن (ر ) فضیل اصغر کے جا ری کر د ہ ایک اعلا میہ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے بلو چستان کے سا تھوں ڈو یژن میں جا ری تر قیاتی منصوبوں کا جا ئزہ لینے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں۔

نان ٹیچنگ ملازمین15ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہوں سے محروم

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

ڈیرہ مراد جمالی: محکمہ تعلیم نصیر آباد میں نان ٹیچنگ بھرتی ہونے والے ملازمین کو پندرہ ماہ گزرنے کے باوجود بھی انہیں تنخواہیں نہ مل سکیں نان ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن نصیر آباد کے ایک وفد نے صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میرسکندر خان عمرانی سے ان کی رہائش گاہوں پر علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیںوفد کی قیادت نان ٹیچنگ ایسو سی ایشن کے صدر محمد یعقو ب لہڑی کر رہے تھے۔

میں سمجھتا ہوں کہ سولو سیاست ایک مشکل کام ہے ،نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ سولو سیاست ایک مشکل کام ہے لیکن جہاں میں کھڑا ہوں وہاں میں بہت آرام سے ہوں۔

معذور افراد کو ریلیف دیا جائے، رئوف مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ممبرسنٹرل کمیٹی سابق ایم این اے میررف مینگل نے عالمی “یوم معذور” پربلوچستان سمیت دنیاکے معذورافرادسے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ جسمانی لحاظ معذورافرادتوجہ اورحوصلہ افزائی کاتوجہ چاہتے ہیں۔

پنجگورپولیس فائرنگ سے جاںبحق شہری کے لواحقین کا دورسرے روز بھی احتجاج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگورپولیس فائرنگ سے جاںبحق شہری صابر سلیمان کے رشتہ داروں اور سول سوسائٹی کا انصاف کے حصول کے لیے جمعرات کو دوسرے روز بھی ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کرکے دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور صابر سلیمان کے معصوم بیٹے اور معزور بھائی اور دیگر رشتہ داروں پر باپ اور بھائی کی لاش کو چوری کرکے لے جانے کا بھونڈا ایف آئی آر واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

خضدارشہرکی خوبصورتی کیلئے ترقیاتی کام جاری ہیں، نذرخان زہری

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

خضدار:  چیف آفیسر خضدار نذر خان زہری کا کہنا تھاکہ خضدار شہر کی خوبصورتی ، ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے شہر میں مختلف شعبوں پر کام جاری ہے اس سلسلے میں جھالاوان کمپلیکس کی خوبصورتی کے لئے جہاں تمام دکانوں کو رنگ کیا جارہاہے وہی چوک و چوراہوں کی تعمیر اور سبزہ زار و فٹ پاتھ کے لئے جگہ بنائی جارہی ہے ، وہیکل اسٹینڈ کے لئے بھی دائرہ کار بنا دیا گیا ہے ۔

اپوزیشن ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر ووٹروں کو کورونا میں دھکیل رہی ہے ،شیخ رشید

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن ووٹ کو عزت دو کی بات کر رہی ہے مگر ووٹر کو کورونا میں دھکیل رہی ہے، اپوزیشن وفاکریگی وفا کریں گے، ستم کریگی ستم کریں گے، جفا کریگی جفا کریں گے، حکومت اپوزیشن کا شرافت اور آئینی و قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مقابلہ کریگی پاک فوج کے خلاف بیانیے کے گانٹھیں دانتوں سے کھلولنی پڑیں گی اللہ جانتا ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی ، داماد نے ساس سالی اور بیوی کو قتل کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی; ڈیرہ مراد جمالی میں رشتے کے تنازع پر داماد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ساس ،سالی اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

صحبت پور ،کرپشن بد امنی اور مسائل کیخلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاجی جلسہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

صحبت پور: صحبت پور میں متحدہ سیاسی اپوزیشن پارٹیوں کے جانب سے صحبت پور ضلع میں کرپشن لوٹ مار اور بد امنی کے خلاف جلسہ منعقد کیا گیا جس میں نیشنل پارٹی پیپلز پارٹی پی ٹی آئی اور فنگشنل لیگ کے کارکنان ودیگر شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلسے سے نیشنل پارٹی کے رہنما میر دوران خان کھوسہ پیپلز پارٹی کے رہنما میر احمد نواز خان کھوسہ پی ٹی آئی کے رہنما نثار خان کھوسہ فنگشنل لیگ لے رہنما حبیب اللہ خان و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسلم خان بلوچ۔

بلوچستان میں نو آبادیاتی پالیسی کے تحت وسائل لوٹے جارہے ہیں ، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں کلی اسماعیل میں یونٹ کے قیام کے موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ ،نیاز بلوچ، جلیل ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نوآبادیاتی پالیسی اور بلوچ وسائل کو لوٹنے کی منفی روش نے بلوچ قوم کو محرومیوں ومحکومیوں کا شکار کردیا ہے قومی جبر و استحصال کے خلاف منظم آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔