|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2020

خضدار:  چیف آفیسر خضدار نذر خان زہری کا کہنا تھاکہ خضدار شہر کی خوبصورتی ، ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے شہر میں مختلف شعبوں پر کام جاری ہے اس سلسلے میں جھالاوان کمپلیکس کی خوبصورتی کے لئے جہاں تمام دکانوں کو رنگ کیا جارہاہے وہی چوک و چوراہوں کی تعمیر اور سبزہ زار و فٹ پاتھ کے لئے جگہ بنائی جارہی ہے ، وہیکل اسٹینڈ کے لئے بھی دائرہ کار بنا دیا گیا ہے ۔

جھالاوان کمپلیکس میں ایک جامعہ مسجد کا قیام عمل میں لایا جارہاہے ، اس طرح کی تعمیر اتی کام اور شہر کی خوبصورتی کے لئے مذید اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء حاجی غلام حسین کرد ، عبدالنبی کرد ، اور دبئی سے آئے مہمان عبدالسلام زہری سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر خلیل احمد چنال زہری ، الفت بلوچ بھی موجود تھے ۔

میونسپل کارپوریشن خضدار کے چیف آفیسر نذر خان زہری کا کہنا تھا کہ خضدار شہر میں ٹریفک کے ہجم کو کم کرنے اور ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے شہر کی مختلف سڑکوں پر بیرئیر تنصیب کرکے وہاں ون وے بنایاجارہاہے ، سڑکیں سنگل ہونے سے ہی ٹریفک کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا ، اسی طرح فیصل چوک اور کٹھان ندی سے متصل ایک سنگل روڈ بنایا جارہاہے۔

جس سے ٹریفک کو شہر کے انٹرل سڑکوں کے بجائے فیصل چوک سے کٹھان کی طرف جانا پڑیگا اور ٹریفک کے ہجم میں کمی آئیگی ، انہوںنے کہاکہ میونسپل کارپوریشن خضدار کی جانب سے ہفت روزہ صفائی مہم منائی جارہی ہے اور پورے شہر میں تمام گلی محلوں کی صفائی کی جارہی ہے اس حوالے سے میونسپل کارپوریشن کے عملے کی مختلف ٹیمیں بنائی گئیں ہیں ۔

یاد رہے کہ خضدار میں جھالاوان کمپلیکس میں تعمیراتی کام کا آغاز،جامعہ مسجد کی تعمیر سمیت ، تمام چوک و چوراہرہوں کی خوبصورتی ،وہیکل اسٹینڈ کا قیام سمیت دیگر مختلف شعبوں میں کام جاری ہے۔