کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے لاہور میں وقاراحمد ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے لاہور میں وقاراحمد ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under بلوچستان, مزید خبریں.
اسلام آبا د: بلوچستان کے علاقے چاغی کے پہاڑیوں میں جوائنٹ وینچر کے ذریعے معدنیات کی تلاش میں نیب کی انکوائری معاملے پر نجی کمپنی کے مالک نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ دو سالوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں ہوش ربا اضافہ مسلم لیگ(ن) کے موقف کی تائید ہے کہ موجودہ نااہل اور عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے آٹے،چینی،دالوں سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا محال کردیا ہے مسلم لیگ(ن) کے دور میں ترقی کی شرح 5فیصد تھی جو آج کم ہوکر منفی میں چلی گئی ہے۔
کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء وسینیٹر حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ اپوزیشن نہیں حکمران این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں انہیں این آر او کسی صورت نہیں دیں گے قوم کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے والے رہزن دوسروں کو چور کہہ کر اپنی چوری چھپانے کی کوشش کررہے ہیں حکمران لاکھ اپنا چہرہ چھپائے مگر اب قوم ان کا حقیقی چہرہ دیکھ چکی ہیں۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے سینیٹر میر خالد خان بزنجو کی قیادت میں خضدار کے نمائندہ وفد نے یہاں ملاقات کی، بی اے پی کے رہنما آغا شکیل احمد درانی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے،وفدنے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے وفد کومسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں محکمہ اطلاعات کی اہمیت میں روز بہ بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے سوشل اور الیکٹرونک میڈیا آ ج کی ضرورت بن چکاہے جسکے پیش نظر جدید ترین میڈیا زرائع کو استعمال میں لا کر حکومتی تشہر فوری اور بہتر انداز میں کی جائے حکومتی کارکردگی اور اقدامات کو محکمہ تعلقات عامہ موثر طریقے سے اجاگر کر رہا ہے۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے بہت جلد بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔جبکہ ان ترقیاتی منصوبوں سے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کے شکار ہیں۔اپنے حلقے کی تقدیر بدلنے کے ساتھ ساتھ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔
دالبندین: نامعلوم چوروں نے سرکاری تعلیمی ادارے کا صفایا کر دیا ایک مہینے میں مسلسل دوسری واردات۔اساتذہ اور طلباء کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم چوروں نے دالبندین بازار کے قریب واقع گورنمنٹ مڈل اسکول کلی ملک نوربخش کے متعدد کمروں کے دروازوں کے تالے توڑ کر وہاں پر موجود چٹائیاں۔کرسیاں اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، اور ضلعی لیبر سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کے پیرا میڈکس اسٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر عزیز احمد بلوچ، جنرل سیکرٹری محمد اقبال بازئئی سرپرست اعلی امیر اللہ خان یوسفزئی،سربراہ پینل حاجی شیر محمد بڑیچ،چیئرمین منظور احمد سرپرہ، سینئر نائب صدر میر عبدالعلی کھیازئی اور کابینہ کے دیگر منتخب عہدیداروں سے ملاقات کی۔
تربت: گزشتہ روز چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر نے تربت شہر کا مختصر دورہ کیا۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی، ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے مزہبی امور لالہ رشید احمد دشتی اور دیگر عہدہ داران بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کا تربت ایرپورٹ پر شاندار استقبال کمشنر مکران طارق قمر بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) الیاس کبزئی نے کیا۔