بیلہ: وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل میں عملی طورپر اقدامات اٹھائے ہیں بلوچستان میں جو بڑے بڑے پروجیکٹس پر کام ہورہا ہے یہ تمام تر سہرا وزیراعلی بلوچستان کے سر جاتا ہے۔
بیلہ: وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل میں عملی طورپر اقدامات اٹھائے ہیں بلوچستان میں جو بڑے بڑے پروجیکٹس پر کام ہورہا ہے یہ تمام تر سہرا وزیراعلی بلوچستان کے سر جاتا ہے۔
تربت: انسپکٹرجنرل ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل سرفراز علی کاضلع کیچ کے علاقہ مند کا دورہ،علاقائی مسائل پر جرگہ منعقد،مقامی عوام کے بہترمفاد میں مند بارڈراورراہداری کھولنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے زیرِ اہتمام عوامی مسائل کے متعلق مند میں جرگہ کا انعقاد ہوا۔ جرگہ کی صدارت آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل سرفراز علی نے کی۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.
کوئٹہ: چیف آف جھالاوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ڈسنہ اوردھوکا دینا نواز شریف کی فطرت میں ہے 10سال پہلے میرے حلقہ احباب نے کہا تھا کہ نواز شریف دھوکہ دے گا لیکن میں نے انکی بات نہیں سنی اور اپنے بیٹے،بھائی،بھتیجے سمیت ساتھیوں کی قربانی دی شہداء زہری کا رتبہ کسی بھی سیاست سے بالاتر ہے اختر شاہی زئی عمران خان کی عدت پوری کئے بغیر ہی پی ڈی ایم میں شامل ہوگئے ہیں اختر مینگل کومشورہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو مینگل نہیں شاہی زئی لکھیں،چیف آف آرمی اسٹاف،فوج اور آئی ایس آئی کو ٹارگٹ کرنے والے مودی کے ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں۔
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے مسلم لیگ(ن) چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو فوج مخالف بیانیے اور پارٹی قائدین کو عزت نہ دینے،بلوچستان سے متعلق فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے پر پارٹی چھوڑدی ہے،آرمی چیف کو میاں نواز شریف نے خود چیف آف آرمی اسٹاف بنایا اب وہ ماتحت افسران اور اہلکاروں کو بغاوت پر اکسارہے ہیں۔
کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سی پیک گوادر پورٹ اور کوسٹ کے حوالے سے کئے گئے معاہدوں کو بلوچ قوم کے سامنے لایا جائے گوادر کو میں نے موسم سرما کی بلوچستان کا دارالحکومت قرار دیا تھا موجودہ وزیراعلیٰ سی ایم سیکرٹریٹ کو فعال بنائیں بصورت دیگر میں سمجھتا ہوں کہ وہ توسیع پسندانہ منصوبہ کا حصہ سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ سوویت اور امریکہ کی سرد جنگ اب بھی تازہ ہے۔
تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تمپ،مند اور جوسک کے رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں، مکران و گوادر بلوچستان کے اٹوٹ انگ ہیں ساوتھ بلوچستان کی باتیں منافقانہ سوچ کی پیداوار ہیں انھوں نے کھاکہ بلوچستان کے بارڈر پر ہونے والے کاروباری سرگرمیوں کو بند کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن))بلوچستان کے 32اضلاع میں پہلے کی طرح فعال ہے، جنرل (ر)عبدالقادر کی ساتھیوں سمیت مستعفی ہونے کا دکھ ہے، میاں محمدنواز شریف کے اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی موقف کے ساتھ آج ملک کے تمام سیاسی و جمہوری پارٹیاں کھڑی ہیں، بلوچستان میں بہت سے لوگ ن لیگ میں شمولیت کے لئے رابطے میں ہیں۔
لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کسی اسٹیج پر موجود نواب یا سردار کی کرسی سے بڑی ہے،مسلم لیگ(ن) پاکستان میں آئین کی بالادستی،حقیقی سیاسی جماعتوں کااتحاد اور جمہوری قوتوں کو ساتھ لیکرچل رہاہے،دوافراد کے جانے سے مسلم لیگ(ن) کی بلوچستان میں تنظیمی ڈھانچہ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
کوئٹہ: ۱ میرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومت بحرانوں کے خاتمے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے قومی پالیسی بنائے مگر حکمرانوں کے بے حس رویے نے ملک کو قوم کو شدید مایوس کیا ہے۔حکمران طبقہ کسی بھی حوالے سے قوم کو ریلیف نہیں دے رہا مہنگائی بے روزگاری اور بحرانوں ومافیازنے قوم کی زندگی اجیرن بنادی ہے جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اور پریشانیوں کے دلدل سے نکال لیگی۔
چمن: چمن کے نواحی علاقے رحمان کہول روڈ سے لیویز فورس نے گولیوں سے چھلنی خاتون کی لاش کو برآمد کرلیالاش کو لیویز فورس نے چمن کے ڈی ایچ کیو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔