کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں بااصول و نامور ماہر قانون لالا لطیف آفریدی کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے وکلاء برادری کی طرف سے بہترین انتخاب کو بھی سہراتے ہوئے انکی آئین و قانون سے شعوری آشنائی کو خراج تحسین پیش کیا۔لالا طیف آفریدی کی کامیابی آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والوں کی کامیابی ہے۔