پاکستان آئی لینڈز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام صوبائی خود مختاری پر حملہ ہے، پی ڈی ایم بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی رہنماوں نے پاکستان آئی لینڈز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام،مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خلاف غداری کے مقدمات درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی خودمختاری پر حملہ آور ہورہی ہے غداری کے مقدمات درج کرنے سے ہمیں آئین کی بالادستی،جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا وفاقی و صوبائی حکومتوں کے بیانات سے ظاہر ہے کہ وہ 25اکتوبر کے جلسے سے خوفزدہ و بوکھلاہٹ کا شکارہیں۔

بلوچ طلباء متحد اور ڈسپلن کا پابند ہیں، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کی جانب سے “سیاسی رویے اور سیاسی کارکن کے کردار” پر گرینڈ سرکل کا انعقاد کیا گیا. سرکل کے مقررین مرکزی وائس چیئرپرسن صبیحہ بلوچ اور مرکزی انفارمیشن سیکرٹری شبیر بلوچ تھے۔

حکمرانوں نے عوام کو غربت کی لکیر سے نیچے گرادیا ہے، کبیر محمد شہی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میرکبیر احمد محمد شہی نے کہاہے کہ انتخابات میں عوام کو تبدیلی خوشحالی ترقیایک کروڑ نوکریاں اورپچاس لاکھ گھرکے خوشنما نعرے دینے والوں نے اقتدارمیں آتے ہی لوگوں کوبے روزگار اوربے گھرکرنا شروع کردیا اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ مزدور اورمحنت کشوں کے ساتھ متوسط طبقہ بھی غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں۔

اپوزیشن کی تمام جماعتیں اجتماعی استعفوں پر متفق ہیں، حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ/اسلام آباد/کراچی: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے بحالی جمہوریت کی تحریک کا گوجرانوالہ سے آغاز کے فیصلے کے بعدعمرانی ٹولہ نے شاہدرہ تھانہ میں اپوزیشن خصوصاً مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروایا کیوں کہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ تحریک کے آغاز میں گوجرانوالہ سے پہلا پروگرام اپوزیشن خصوصاً مسلم لیگ ن کے حوالے سے پہلا ٹیسٹ ہوگا۔ وہ جمعہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔

ایوان صدر کو غیر آئینی آرڈیننس کا پایہ تخت بنایا گیاہے، نیشنل پارٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایوان صدر کو غیر جمہوری و غیر آئینی آرڈیننس کا جائے مقام بنایا گیا۔جو ائین و قانون کی پامالی کو فروغ کا ذریعہ بن گیا۔مسلط شدہ وفاقی حکومت کیجانب سے بلوچستان و سندھ کے آئی لینڈز پر غیر قانونی وفاقی آرڈیننس کے زریعے قابض ہونے کی شدید الفاظ میں مخالفت و مزمت کرتے ہیں۔

پی ڈی ایم کوبلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔پی ڈی ایم والوں کو شاید بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی اس لیے وہ عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ عوام اب باشعور ہیں اور آزمائے ہوئے لوگوں کی باتوں میں کبھی نہیں آئیں گے۔

پنجگور سے اغواء ہونیوالے دو افراد کی نعشیں برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور کے علاقے سے پولیس نے 10روز قبل اغواء ہونے والے2افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق پنجگور تسپ کے پہاڑی علاقے بگدر کور سے دو افراد کی چار روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں مقتولین کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے دونوں افراد کو 10روز قبل کوہ سبز کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔

آئین کی بالادستی کا نعرہ لگانابغاوت ہے توہم باغی ہیں، حافظ حمداللہ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ+لا ہور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جمہوریت کی استحکام اور آئین کی بالادستی کا نعرہ لگانا اگر بغاوت ہے تو ہم کل باغی تھے آج باغی ہیں اور آئندہ بھی یہی بغاوت کرتے رہیں گے یہاں آئین توڑنے والے ملک کے وفادار جبکہ آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرنے والے غدار اور باغی ٹہرے وفا اور جفا کے سرٹیفیکٹ بانٹنے والے سب سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کینٹ میں منعقدہ عظیم الشان تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بلوچستان کے جزائر کو تحویل میں لیناقابل مذمت ہے، ہاشم نوتیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے وفاق کی جانب سے بلوچستان میں موجود جزائر کو اپنی تحویل میں لینے کے لیے جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کو مسترد کردیا. ایم این اے رخشان ڈویژن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے صدارتی آرڈیننس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت فی الفور پاکستان آئی لینڈز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا غیر قانونی اور غیر آئینی آرڈیننس واپس لے۔

شفاف احتساب نہ ہونے کی وجہ سے بدعنوانی بڑھ رہی ہے، مولاناعبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ احتساب کا قابل اعتمادصاف شفاف نظام نہ ہونے کی وجہ سے بدعنوانی میں روزافزوں اضافہ ہورہا ہے بدعنوانی میں حکومتی مشینری بری طرح ملوث ہے۔بدترین مہنگائی کی وجہ سے ہر فرد متاثراور حکومت کو بددعادے رہے ہیں۔غریب اورکم آمدنی والے افراد اس حکومت میں بہت زیادہ متاثرہیں۔