قومی شاہراہیں بلوچستان کی ترقی میں اہم کرداراداکریں گی، بی اے پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کراچی۔کوئٹہ چمن کوٹہ ژوب ایکسپریس وے کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغازہوگایہ وہ منصوبے پیں جوکہ حقیقی معنوں میں عوامی ضرورت اور بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلیے ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان وسیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے سبی کے ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد مشرف کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات جیت کرتے ہوئے کہی۔

بلوچ ہمارے بھائی ہیں، جس دن محسوس کیا مسائل حل نہیں ہو رہے بلوچستان حکومت چھوڑ دینگے، میاں افتخار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلعہ سیف اللہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت دھاندلی کی پیدوار ہے تمام مسائل کا حل صحیح معنو ں میں انتخابات جیتنے والوں کو حکمرانی کا دینے میں ہے، بلوچستان اور خیبر پشتونخوا کے پشتونوں کو ایک کرکے ہی رہیں گے، بلوچ ہمارے بھائی ہیں، عطاء اللہ مینگل اور بزنجو صاحب کی حکومت ختم کی گئی تو ہم نے بھی احتجاجاً خیبرپشتونخواہ حکومت سے استعفے دیئے تھے۔

ہم اداروں کیخلاف نہیں ہماری جنگ عمران خان کیساتھ ہے، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت اور عمران خان سے ہماری جنگ سیاسی ہے اور ہماری یہ جنگ اداروں کے خلاف نہیں اگر ادارے بلا وجہ ہماری جنگ میں کود پڑ یں گے اورحکومت کو سہارا دینے کی کوشش کرینگے توان کے کردار پر ضرور انگلیاں اٹھیں گی،اٹھارویں ترمیم تمام جماعتوں کی مشترکہ کوشش کا نتیجہ ہے۔

بلوچستان کے عوام کی خدمت اور مسائل کا حل پارٹی کا مشن ہے، شازین بگٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدرو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت ہے سابق روایات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان بھرکی عوام کو مسائل ومشکلات سے چھٹکارا دلانے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کررہے ہیں بلوچستان بھر کی عوام کیلئے جمہوری وطن پارٹی کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں۔

نیشنل پارٹی اور اے این پی باچاخان و میر بزنجو کی سیاسی افکار پر عمل پیرا ہیں،ڈاکٹر مالک،امیر حیدر ہوتی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد کا مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی اور میاں افتخار حسین کی قیادت میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ و دیگر سے ملاقات اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میر جمہوریت کی جمہوریت کے فروغ کے لیے دلیرانہ و تاریخی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔وفد میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایم پی اے اصغر خان اچکزئی ایم پی اے انجینئر زمرک خان اچکزئی،رشید خان ناصر سمیت عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخواو بلوچستان کی قائدین ساتھ تھے۔جبکہ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ، صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اسلم بلوچ صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ،چیرمین بی ایس او پجار زبیر بلوچ پھلین بلوچ حاجی صالح بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر ہوتی اور میاں افتخار حسین نے کہا ہے۔

تربت،فائرنگ سے انسانی حقوق کے کارکن کا والد قتل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: سنگانی سر میں فائرنگ سے انسانی حقوق کے کارکن کا والد جان بحق۔گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے سنگانی سر میں بلوچی زبان کے نوجوان گشندہ حنیف چمروک کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، علی مدد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا 25 اکتوبر کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، بلوچستان اور سندھ کے جزائر پر وفاق کا قبضہ اٹھارویں ترمیم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، وفاق کا یہ اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں بلکہ پی پی پی اس کے خلاف ہر فورم پر جائے گی، پی پی نے صوبو ں کو اختیارات دینے کے لئے اٹھارویں ترمیم کا سہارا لیا اور اب وفاق کی جانب سے اسے واپس رول بیک کرنے کے لئے سازشیں کی جارہی ہیں۔

حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ’حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ +لا ہور: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سو دنوں میں تبدیلی لانے والے ہزار دن گزرنے کے بعد بھی تبدیلی نہ لاسکے، یوٹرن کے ہیرو کارکردگی کے زیرو حکمران نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرنز اور وعدہ خلافیوں کا ریکارڈ قائم کیا ہم نے پہلے کہا تھا کہ یہ تبدیلی نہیں تباہی سرکار ہے انکی احمقانہ و ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتا جارہاہے۔

نوشکی، کلی فقیران کے سامنے دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: کلی فقیران کے سامنے موٹر سائیکل سوار اور ٹو ڈی موٹر کار سواروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کلی فقیران کے متعدد گھروں کے در و دیوار پر گولیاں لگی اسکول جانے والے بچے خواتین فائرنگ سے بال بال بچ گئے، گولی ایک راہگیر کے ہاتھ کو چوکر آگئے نکل آئی جو معجزاتی طور پر محفوظ ہوگئی تفصیلات کے مطابق گولڈن کلر ٹو ڈی ایکس سوار موٹر کار والے فائرنگ کرتے ہوئے کلی فقیران کے اندار داخل ہوئے راہ گیر خواتین اور بچے چیختے ہوئے۔

مستونگی کیک کے نام پر جعل سازی کیخلاف کارروائی خوش آئند ہے، بیکرز ایسوسی ایشن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: بیکرز ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر میرخالقداد لہڑی جنرل سیکرٹری عبدالرشید انجمن تاجران بازار یونین کے سرپرست اعلی حاجی میراورنگزیب قمبرانی حاجی عبدالعزیزشاہوانی محمدبلال ساسوسی غلام محمدلہڑی بیگ محمدبنگلزئی شازیب اور دیگر نے سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اٹھائی گئی اقدام خوش آئندہ ہے کیونکہ کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بننے والا کیک جو کہ غیر معیاری اور مضہر صحت ہے۔جو جعل سازی کے زریعے مستونگ کیک کے نام سے فروخت ہورہاہیں وہ کیک نہ مستونگ کے بیکریوں میں بنتا ہے۔