پنجگور گزشتہ عرصے سے پسماندگی کا شکار رہا،اسد بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور گزشتہ عرصے سے پسماندگی کا شکار رہا کئی وزیر اعلی آئے اور گئے لیکن بلوچستان اور بلوچستان کے دیگر اضلاع پسماندہ رہے موجودہ صوبائی حکومت منصوبے وپالیسی کے تحت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے میگا منصوبوں پر کام کررہی ہے جن کی شکلیں پنجگور یونیورسٹی آف تربت کیمپس۔

عصر حاضر کی ضروریات کے تحت قانون سازی کی ضرورت ہے، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں میں نافذ العمل موجودہ قوانین، بلوں، ان کی موجودہ حیثیت، اس حوالے سے قانون سازی اور مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مشیر برائے ایس اینڈ جی اے ڈی میرسرفراز ڈومکی، پارلیمانی سیکریٹری دھنیش کمار، پارلیمانی سیکرٹری ماہ جبین شیران، سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، سیکریٹری قانون وپارلیمانی امور، سیکریٹری اطلاعات، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو متعلقہ حکام کی جانب سے سرکاری محکموں کے موجودہ قوانین۔

گوادر،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرستیں آویزاں کردیئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: الیکشن کمیشن گوادر کی جانب سے آئندہ بلدیاتی الیکشن کیلئے انتخابی فہرستیں عوام الناس کیلئے آویزاں کردی گئی ہیں الیکشن کمشنر بلوچستان عبدالرازق کے احکامات کی روشنی میں انتخابی فہرستوں میں شفاف طریقے سے نئے ناموں کے اندراج اور غلط ناموں کی درستگی کا عمل 9 اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کی نگرانی میں جاری ہے تاکہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتخابی فہرستوں میں درستگی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جاسکے۔

سبی،تیز رفتار بس کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سبی کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار3افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سبی کے علاقے لالہ ہوٹل کے قریب تیز رفتار مسافربس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3افراد سردارخان، بابر علی اور علی حسن جاں بحق ہوگئے۔

باچا خان کا امن کا فلسفہ آج کی ضرورت ہے،پشتونوں کی وجود ختم کرنیوالوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا، اے این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں ا فتخار حسین نے کہا ہے کہ دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پشتونوں کی وجود ختم کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوا ہے فخر افغان با چا خان کی سوچ اور فکر وعدم تشدد کے فلسفے کی بدولت آج ہم اپنا وجود،تاریخ،ثقافت برقرار رکھ سکے ہیں پاکستان میں انجینئرڈ انتخابات ہوتے ہیں اگر عوام کے ووٹوں سے حکومتیں بنتی تو دو صوبوں میں عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت ہوتی پشتونوں کو درپیش مسائل کا ادراک ہے ہمارا پر امن پارلیمانی نظریاتی جدوجہد جاری رہے گا قلعہ سیف اللہ کا جلسہ ثابت کریگی کہ پشتون قوم متحد ہیں۔

گوادر کی اراضی من پسند افراد کو فراہم کرنے پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہا کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بدھ کو چیئر مین گوادر پورٹ اتھارٹی کی آئینی درخواست پر گوادر کے اہم قیمتی سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی کوڑیوں کے بھاؤ بغیر کسی مسابقتی عمل کے من پسند اور باثر افراد کو مئی 2005 سے آج تک الاٹ ہونے والے تقریباً ایک درجن افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے۔

پی ڈی ایم جلسہ، بی این پی نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا،کوئٹہ میں کارنر میٹنگ کا انعقاد

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام (پی ڈی ایم)کی جانب سے 25اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کی کامیابی اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز ہزارہ ٹاون میں پارٹی کے رہنما نعمت مظہر ھزارہ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ منعقد ہوا۔کارنر میٹنگ میں بی این پی ہزارہ ٹاؤن کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گوادر کی حفاظت ہم کرینگے، بلوچستان میں منشیات کے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالینگے، اعظم سواتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وفاقی وزیر نارکوٹکس اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ملک کو صادق اور آمین شخص ہی چلاسکتاہے جو عمران خان کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے، موجودہ حکومت نے بلوچستان میں وہ ترقیاتی کام کئے جو سابق حکومتوں کے دور میں نہیں ہوئے، گوادر بلوچستان کاحصہ ہے اس کی حفاظت ہم کریں گے، بلوچستان میں منشیات کے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالیں گے، منشیات ایک چیلنج ہے۔

جزائر کی ملکیت، سندھ اور وفاق میں تنازعہ شدید،صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو مشروط کام کرنیکی اجازت واپس لے لی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: جزائر کی ملکیت سے متعلق تنازع پر سندھ کی طرف سے وفاقی حکومت کو جزائر پر کام کی مشروط اجازت کا حکمنامہ واپس لے لیا گیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے جزائر اور ساحلوں سے متعلق وفاقی حکومت کیاقدامات پر صوبائی حکومت نے وفاق کو احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں موجود جزائر اور سمندری ساحل صوبائی حکومت کے زیر انتظام ہے، وفاق کی جانب سے پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی کے قیام اور آرڈیننس کا اجرا غیر قانونی اور طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی ہے۔

جزائر بارے آرڈیننس کیخلاف نیشنل پارٹی کا احتجاج کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سلیکٹڈ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ و بلوچستان کے جزیروں پر قبضہ کرنے کے لیے جاری آرڈیننس کو صوبائی خودمختاری میں برائے راست مداخلت وفاق کی مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہے اور اس منفی، غیر جمہوری و غیر آئینی اقدام کے خلاف ملک بھر میں اتوار 11 اکتوبر کو احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا اعلان کرتا ہے۔