صوبائی محتسب نے خضدار میں اسکول کی تعمیر میں سستی روی کا نوٹس لے لیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی محتسب بلوچستان عبد الغنی خلجی کی ہدایت پر ضلع خضدار میں گورنمنٹ ھائی سکول باغبانہ یا جوئی کے تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل اور سست روی کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر کام کی بروقت تکمیل کر کے شکایت کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان میں آن لائن کاروبار کے مواقع فراہم کریگی ، چیف سیکرٹری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے دوردراز علاقوں کے عوام کو آن لائن کاروبار کے مواقع مہیا کرنے کیلیے اقدامات کررہی ہے جس سے نہ صرف لوگ معاشی طور پر مضبوط ہونگے بلکہ صوبے کی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ایس ایم ای-ایکشن پلان 2020 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

پولیس کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، وزیراعلیٰ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے یہاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن وامان کی صورتحال سمیت پولیس کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

پارٹی عدم تشدد کے منشور پر عمل پیرا ہے ،اصغر اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

چمن: پراناچمن ایکشن کمیٹی اوراساتذہ پرمشتمل وفدنے عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزی سے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف امورپرتفصیلی تبا دلہ خیال کیا گیا ۔گزشتہ روز پراناچمن ایکشن کمیٹی کیاراکین حاجی محمدانور، حاجی محمداسلم، عبدالخالق، محمدابراہیم، عبدالولی، ماماصمدخان ، مولوی اخترمحمد، ہیڈماسٹرطاہرمحمود اور حاجی نورعلی نوراچکزی نے رکن صوبائی اسمبلی اصغرخان اچکزی سے علاقائی مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔

پی ڈی ایم کی مزید قسطیں آئیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی پر الزامات لگانے والی جماعتوں میں آج ہم کیا دیکھ رہے ہیںکچھ ماہ قبل جلسے کرنے والی جماعتیں آج کیا کررہی ہیں۔

سریاب روڈ توسیع منصوبے کے متاثرہ تاجروںکو مناسب معاوضہ دیا جائے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں سریاب روڈ توسیع منصوبے کے متاثرین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سریاب روڈ توسیع منصوبے کے متاثرہ تاجروں اور رہائشی املاک کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ دیا جائے۔

بچوں کو ملازمت کے مواقع اور حادثات میںمتاثرہ کشتیوں کی مرمت کیلئے معاوضہ دیا جائے ، متحدہ ماہی گیر گوادر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: متحد ماہیگیر گوادر کی ایک وفد نے ڈائریکٹر میرین فشریز لکھمی چند سے ملاقات کی متحد مائیگیر گوادر کے رہنماؤں نے مائیگیروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور اپنے خدشات اور تحفظات پیش کئے متحد مائیگیر وفد نے بتایا کہ شعبہ ماہی گیری کے لیے ضروری ہے۔

صوبے میں کوویڈ کی صورتحال کنٹرول میں ہے،بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ساٹھ سال اور زائد العمر افراد کے لیے کوویڈ ویکسینیشن کا عمل شروع کردیاگیا ہے جس کے لیے صوبے بھر میں 44 ایڈلٹ  ویکسینیشن سینٹرز (AVCs) قائم کردئیے گئے ہیں۔ ویکسینیشن کے لئے ساٹھ سال اور زائد العمر افراد اپنی رجسٹریشن کروا کر سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان جنت نظیرملک ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں،یعقوب ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصرنے کہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گھر ملازمہ کے ہاتھوں تین کمسن بچوں کی ہلاکت اور ایک کو زخمی کرنے پر میرا دل بہت دکھی اور خون کے آنسوں رو رہا ہے کم سن بچوں کو پیار کرنے کے بجائے انھیں حیوانوں جیسے زبح کرنا ایک وحشی عمل ہے واقعہ میں ملوث انسان درندہ ہے۔

الیکشن کمیشن سے استعفیٰ کا مطالبہ فارن فنڈنگ سے توجہ ہٹانا ہے، امان کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرکے فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے ۔