کانکنوں کی شہادت افسوسناک ہے، مارواڑ کان حادثے کی تحقیقات کی جائے، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے مشترکہ بیان میں مارواڑ میں مزدوروں کانکنوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں۔

جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہوگئیں،رؤف رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹرو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر عبدالرؤف رند نے میر محمد صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کو بلوچستان کی کامیابی قراردیتے ہوئے کہاکہ ایک بارپھر جمہوریت جیت گئی جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہوگئیں جس پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور ان کی ٹیم مبارکبادکے مستحق ہیں۔

سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کو نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم،حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ/اسلام آباد/کراچی: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کو نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ ادھر کے ہوئے اور ادھر کے، زرداری نے ایک ایک کرکے مسلم لیگ ن کے پرانے حساب چکادئیے ہیںاور سب سے زیادہ نقصان کا سامنا مولانا فضل الرحمن کو کرنا پڑا ہے۔ وہ سینٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات پر اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

محکمہ مو اصلات وتعمیرات کے361 بر طرف ملازمین کا احتجاج جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: محکمہ مو اصلات وتعمیرات کے361 بر طرف ملازمین کا علامتی بھو ک ہڑ تالی کیمپ 23ویں روز بھی جا ری رہا ۔اس موقع پر چیئر مین ملازمین حا جی عبد الحئی ، ڈپٹی چیئر مین کا مران علیزئی، ظہیر محمد شہی، عبد البا سط، زبیر احمد ، حاجی سلیم، ثناء اللہ، حاجی رشید شا ہوانی، اقبال ترین ہا شم پٹھا ن سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پچھلے دو مہینوں سے ہم مشکلا ت کا سامنا کر رہے ہیں۔

سینٹ الیکشن کے جعلی نتائج کو پی ڈی ایم کسی صورت تسلیم نہیں کریگی،یعقوب ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن کے جعلی نتائج کو پی ڈی ایم کسی صورت تسلیم نہیں کریگی پہلے سے تیار منصوبہ بندی کے تحت اس طرع کے نتیجے کی پہلی ہی ہم نے اپنے خدشے کا اظہار کردیا تھا انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل سینٹ ہال میں خفیہ کیمرے ہم نے پکڑے۔

سنڈیمن پراونشل ہسپتال کی منتقلی قبول نہیں، ینگ ڈاکٹرز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ ایک بیان کے مطاق سنڈیمن پراونشل ہسپتال میں موجود ڈرماٹالوجی ڈیپارٹمنٹ جہاں پہ روزانہ کی بنیاد پر 250 سے زاہد آوٹ ڈور مریضوں کا معائنہ، تشخیص و علاج کیا جاتا ہے کی سنڈیمن پراونشل سے منتقلی کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائیگی۔

سلیکٹڈ حکمرانوں نے ایک بار پھر دن کی روشنی میں ہمارے ووٹ چرائے ، علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک ،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ایک بار پھر دن کی روشنی میں ہمارے ووٹ چرائے ہیںجس سے انکے مکروہ چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔

جمہوری نظام کی راہ میں طاقتور قوتیں رکاوٹ ہیں، حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و معاون ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک کی زور آور قوتیں جمہوری نظام کے استحکام کی راہ میں رکاوٹ ہے لوٹے لٹیروں کے جمگھٹے کو کھبی ایک کھبی دوسرے جماعت میں دھکیل کر حکومت تشکیل دی جانے والی روایات جمہوری نظام کیلئے زہر قاتل ہیں ایسی حکومت عوامی نہیں بلکہ غاصب اور قابض حکومت سمجھی جاتی ہے۔

خفیہ کیمرے نصب کرکے آئین سے کھلواڑ کیا گیا ، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور اپوزیشن کے ووٹ چوروں کو این آر او دینے سے انکار کے بعد ای سی پی اور سپریم کورٹ کے کندھے پر بندوق چلانے کے بعد خفیہ کیمروں کے ذریعے آئین کی توہین ایک سنگین جرم ہے اور اس کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے 26مارچ سے قبل سلیکٹیڈحکمران مستعفی ہو جائے ورنہ حالات کے تمام تر ذمہ دار یہی نالا ئق حکمران ہوں گے ۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے صادق سنجرانی کے بھائی کو اپنے محکمے کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے تحصیلدار صدر کوئٹہ کو متعلقہ محکمہ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔