کوئٹہ : بی ایس او آزاد شال زون سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص سنٹرل کمیٹی کے ممبر نودان بلوچ جبکہ اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے رکن قمبر بلوچ تھے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز عظیم بلوچ شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سرکولر، سابقہ زونل کار کردگی رپورٹ، تنظیمی امور، عالمی و علاقائی سیاسی صورت حال ، تنقید برائے تعمیر اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔