کوئٹہ : میٹرو پولٹین کارپوریشن کے اتحاد سے پاکستان مسلم لیگ ن اور وحد المسلیمین کے کونسلران نے باقاعدہ علیحدہ گی کا اعلان کیا ہے اور میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باعزت طور پر مستعفی ہوجائے ورنہ کونسلر اتحاد ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے تیار ہیں دیگر سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن سے بات چیت کے لئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں نیشنل پارٹی مسلم لیگ ن اور وحد المسلمین کے دو دو کونسلرز شامل ہے ۔