جعفرآباد/سکھر: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آئین پر عمل درآمد نہ ہونے سے مشکلات بڑھتی ہیں ملک میں کرپشن لوٹ مار انتہا کو پہنچ چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سادات ہاؤس سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قومی دولت کو لوٹ کر ملک سے باہر بھیجا جارہا ہے