کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امن و امان کے قیام کے حوالے سے دونوں صوبوں کے مابین باہمی روابط کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے طے کیا ہے کہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے دونوں صوبے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے
Posts By: نیوز ایجنسی
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات دورہ امریکہ پر تفصیلی مشاورت
اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی داخلی وخارجی و ملکی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف جاری جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے
مہمند ایجنسی ،نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ،28افراد جاں بحق ،31زخمی
مہمند ایجنسی : مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار پائی خان گاؤں کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکہ،کم از کم 28 نمازی شہید اور 31 زخمی ہوگئے زخمی باجوڑ ، غلنئی اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل ۔ بعض کی حالت نازک، ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل
کوئٹہ واندرون صوبہ عید کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات
کوئٹہ : صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان عید الضحیٰ کی نماز کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں 177عید گاؤں پر 1786 اہلکار اور آفیسران ڈیوٹی دینگے 12اہم عید گاؤں سیکورٹی گیٹ اور سپیشل برانج کا عملہ تعینات ہوگا کوئٹہ شہر میں 63گاڑیوں 117موٹر سائیکلیں خصوصی گشت کرینگی
کوئٹہ، کانگو وائرس کے شبہ میں 2مزید مریض ہسپتال منتقل
کوئٹہ : فاطمہ جناح جنرل اینڈ چسٹ اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہ میں 2 مزیدمریض منتقل کردئیے گئے ہیں، اسپتال انتظامیہ نے آئسولیشن وارڈ کے اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردئیے ہیں۔اسپتال حکام کے مطابق دونوں مریضوں کا تعلق لورالائی کے علاقے میختر سے ہے،
پشتون قوم نے چالیس سال سے عید کی خوشیاں نہیں منائی اس بار بھی قوم سوگ میں ہے ،اے این پی
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون قوم نے گذشتہ چالیس سال سے عید کی خوشیاں نہیں منائی ہر عید سوگ میں منایا جاتا ہے اور اس عید پر بھی ایک بار پھر پوری پشتون قوم غم اور سوگ میں ہے ۔ پشتون وطن کو اس غم اور سوگ سے نکالنے کیلئے پشتون قوم کو اب دوٹوک فیصلے کرنے ہونگے
حج پر نہ جانا عمران خان کا شیطان سے مک مکا ،پرویز رشید
لاہور : وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے حج پر جانے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہیں رب نے اجازت نہیں دی،رائیونڈ جا کر احتجاج کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے عمران خان کو تنہا چھوڑ دیا ہے،پنڈی والے سیاستدان ہر عید پر کسی کی قربانی کا عندیہ دیتے ہیں
موٹروے پولیس اہلکار پرفوجی اہلکاروں کی تشدد، پاک فوج نے نوٹس لے لیا
راولپنڈی : ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس اور پاک فوج کے 2 افسران کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،جبکہ کیس میں قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔پیر کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور موٹروے پولیس کے درمیان تنازع کی تحقیقات کی جا رہی ہیں
امریکی ماہرین نے ارکان کانگریس کو پاکستان پر پابندیاں لگانے سے خبردار کردیا،معاملہ مزید بگڑسکتا ہے
واشنگٹن : امریکی ارکان کانگریس کو ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کی معاونت کرنیوالی ریاست قرار دے کر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ بیک فائر ہوسکتا ہے۔امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں پاکستان امریکا تعلقات کے حوالے سے ہونیوالی بحث کا مسودہ جاری کردیا گیا
سانحہ بلدیہ، متاثرین کو 51 لاکھ ڈالر زرتلافی دینے کا سمجھوتہ طے پاگیا
کراچی/برلن: کراچی کی بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں چار سال قبل پیش آنے والے حادثے کے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے 250 مزدروں کے لواحقین کو 51 لاکھ ڈالر سے زائد زرتلافی دینے کے لیے سمجھوتہ طے پا گیا ہے