قلات میں دو افراد قتل سبی اور نصیرآباد سے بم برآمد ،کوئٹہ سے متعددافراد گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ+سبی : قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ، سبی جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گیا، ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیاگیا، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور پولیس کی کارروائی میں افغان باشندوں سمیت متعدد افراد گرفتار

فاٹاکو خیبر پختونخواکا حصہ بنانے کا فیصلہ،60نکات پرمشتمل سفارشات سینٹ میں پیش

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد : وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ پانچ سال کے اندر فاٹا کوخیبرپختونخوا میں شامل کر دیا جائے گا۔سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبد القادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے سے پہلے اسے ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لئے سالانہ ایک سو دس ارب روپے خرچ کیے

پاکستان تحریک انصاف کا محرم سے قبل رائیونڈ مارچ کا اعلان ،ہم خیال جماعتوں سے ملکر حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے،ترجمان

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد +لاہور: تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باوجود رائیونڈ آنے کااعلان کردیا، تاہم تاریخ تبدیل کرنے کا عدنیہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مارچ محرم الحرام سے قبل ہوگا، شاہ محمود قریشی کے مطابق سولو فلائٹ نہیں کریں گے،

دہشتگردوں نے نوجوانوں کو فساد کی راہ پر ڈال دیا، خطبہ حج

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

مکہ المکرمہ : اما م کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے خطبہ حج میں دہشت گردی کو دنیا کا بنیادی مسئلہ قرار دیتے ہوئے امت مسلمہ کے نوجوانوں سے کہا ہے فتنے ، شدت پسندی ، دہشت گردی سے بچو ، گمراہ کن گروہوں کے سامنے سینہ سپر ہوجاؤ ، مسلمان حکمران عدل کو فروغ دیں

پی ٹی وی میں بلوچ افسران کو نظرانداز کیاجارہاہے، بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے بیان میں پی ٹی وی میں بلوچ افسران و ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک اور انہیں دیوار سے لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ دور حکومت میں حکمرانوں اور بیورو کریسی کی جانب سے ہر طبقہ فکر کے ساتھ ناروا سلوک ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکا ہے بلوچستان میں احساس محرومی کی وجہ سے عوام پہلے ہی ذہنی تناؤ کا شکار ہیں

کانگو وائرس ، ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک اور متاثر ہ شخص ہسپتال پہنچ گیا

Posted by & filed under کوئٹہ.

بارکھان :بلوچستان کے ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والا کانگوسے متاثرہ شخص پنجاب کے شہر ملتان کے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو سے تعلق رکھنے والا 60سالہ شخص کاکا مری ولد گوڈا کو طبیعت خراب ہونے پر ملتان کے نشتر ہسپتال میں داخل کرایاگیاتھا جہاں ان کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے ان میں کانگو وائرس کی تصدیق کردی تھی تاہم دو دن تک ملتان کے ہسپتال میں زیر علاج رہنے والا کاکا مری دم

کوئٹہ میں تین بلوچ فرزندوں کا حراستی قتل قابل مذمت ہے، بی ایس او آزاد

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے کوئٹہ میں تین بلوچ فرزندان کی حراستی شہادت کودہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا فورسز دیدہ دلیری کے ساتھ اپنے حراست میں موجود بلوچ نوجوانوں کی قتل کرکے لاشیں پھینک رہے ہیں۔ کوئٹہ میں قتل کیے جانے والے نوجوان اعجاز،

پنجگور قلات میں دوافراد قتل، نصیرآباد سے لاش برآمد، بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص زخمی

Posted by & filed under مزید خبریں.

پنجگور+قلات : پنجگوروقلات میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ نصیرآباد سے ایک شخص کی لاش برآمد، ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص زخمی جبکہ دس مال مویشی مارے گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ساجد ولد عبدالواحد نامی شخص جاں بحق ہوگیا

اے این پی کی صوبائی قیادت کی تنقید افسوسناک ہے ملکر چیلنجز کا مقابلہ کرنا وہگا، پشتونخوامیپ

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے بعض صوبائی عہدیداران کی جانب سے گزشتہ چند دنوں سے پشتونخوامیپ اور ان کی لیڈر شپ کیخلاف ہر زہ سرائی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 8اگست کے قومی سانحہ کے عظیم شہدا کے شہادت کے غم ورنج اور دکھ کی اس درد ناک حالت میں جب تمام سیاسی پارٹیاں، ا نکی لیڈر شپ ،سیاسی جمہوری لوگ

افغان مہاجرین کے حوالے سے امور پر مشاورت کیلئے سیاسی جماعتوں کے سر براہوں کا اجلاس طلب

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کے حوالے سے امور پر مشاورت کیلئے 21 ستمبر کو ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور چاروں وزرائے اعلیٰ کو شرکت کیلئے دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔ دعوت نامے وفاقی وزیر برائے ریاستوں اور سرحدی امور کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی جانب سے بھیجے جاچکے ہیں