لاہور: شہر میں گزشتہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش نے تباہی مچادی ہے جب کہ مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
Posts By: نیوز ایجنسی
تھائی لینڈ کی غار میں لاپتہ ہونے والے 13 افرادکا سراغ مل گیا
منیلا: تھائی لینڈ کی غاروں میں 9 دن قبل لاپتہ ہونے والے 12 بچوں اور ان کے فٹبال کوچ کا سراغ مل گیا ہے وہ تمام لوگ غار میں زندہ اور صحیح سلامت موجود ہیں۔
زرداری نے ملک کی معیشت تباہ کی نواز شریف نے کرپشن کو عام کیا ،سردار یار محمد رند
ڈیرہ مرادجمالی: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدرسرداریارمحمد رندسے پی ٹی آئی کے حلقہ پی بی 11سے نامزدامیدوارمیرشوکت علی بنگلزئی کی ملاقات ، انتخابات کی تیاریوں تنظیمی امورسمیت دیگر علاقائی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مضمر ہے،سردار لطیف کھوسہ
کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے اور بلوچستان کی ترقی سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے عوام 25جولائی کو دیانتدار عوامی نمائندوں کا چناو کریں، پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مضمر ہے عوام ایماندار نمائندوں کو کامیاب کریں، باپ پارٹی کا قیام اگر بلوچستان کی ترقی کیلئے عمل میں لایا گیا ہے تو بہتر اور مثبت عمل ہے۔
جو بینظیر بھٹو سے ڈرتے تھے آج بلاول سے خائف ہیں، آصف زرداری
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جو بے نظیر بھٹو سے ڈرتے تھے آج بلاول بھٹو سے خائف ہیں جب کہ لیاری نے ثابت کیا کہ وہ آج بھی بھٹو کا ہے۔
ڈاکٹر مالک اور ثناء زہری کے دور حکومت میں عوام و کارکنوں کا استحصا ل کیا گیا ،جام کمال
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان نے کہاہے کہ بحیثیت بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ کسی رشتہ دار کو ٹکٹ جاری نہیں کیاہے ،کوئٹہ اور صوبے میں مسائل کے حل کیلئے بہتر پلان کی ضرورت ہے۔
ایسا نظام لائیں گے جس سے منتخب نمائندہ عوام کو جوابدہ ہوں ، سعید ہاشمی
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ بی اے پی کی تشکیل روایتی سیاسی جماعتوں کی بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کرنے کی پالیسوں کا رد عمل ہے ۔
علی مدد و دیگر نا اہل افراد کی اپیل عدالت نے حکام کو نوٹس جاری کر دیا
کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے نواب میر عالی بگٹی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک ، نیشنل پارٹی کی یاسمین لہڑی، پی ٹی آئی کی فہمیدہ کوثر ، ، سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران کے علاوہ نوابزادہ شیر محمد شاہوانی،شازیہ لانگو، سابق صوبائی وزیر بہرام اچکزئی سمیت امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ آفیسرز اور ایپلٹ ٹربیونلز سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کئے جانے کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آج جمعہ کو طلب کرلیا ہے ۔
الیکشن ٹریبونل نے شعیب نوشیروانی کو انتخابات کیلئے نا اہل قرار دیدیا
کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل میں کاغذات نامز دگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے نواب عالی بگٹی کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی ۔
چیمپئنز ٹرافی، آسٹریلیا نے پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا
بریدہ: چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد1-2 سے شکست دیدی۔