
کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس جناب جسٹس محمداعجاز سواتی پر مشتمل اپیلیٹ ٹربیونلز نے ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف پشتونخوامیپ کے صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدوار حاجی فاروق خان خلجی ،حبیب الرحمن دومڑ ،محمدمہدی ہزارہ ،بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر عاصم کرد گیلو،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے حاجی گل سمالانی ،متحدہ مجلس عمل کی خواتین کی مخصوص نشست پر امیدوار ثمینہ سعید اور شاہدہ بی بی ،افغان قومی موومنٹ کے امیدوار احمد خان اچکزئی ،پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک نصیر شاہ،عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد ہاشم کاکڑ،پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار منورہ منیر اور فریدہ بی بی اور آزاد امیدواران تاج محمد رئیسانی ،راجہ رحیم ایڈوکیٹ،صدام حسین ایڈووکیٹ کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیاہے کہ وہ مذکورہ امیدواران کے نام اہل امیدواران کی فہرست میں شامل کریں ۔