لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے واقعہ میں جمعیت کو ملوث کرنا بدنیتی کی بدترین مثال ہے۔جمعیت کے پروگرام کو سبوتاژ کیا اور اسٹیج گرایا گیا۔
Posts By: نیوز ایجنسی
راؤ انوار کو جس کے پول کھولنے ہیں کھول دے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو پول کھولنی ہے تو کھول دے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان آصف زرداری میں ملاقات ،بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام تھا، آصف زرداری
کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت سندھ اور بلوچستان کے صوبائی وزراء اورمختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی
کرایہ دار ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 5افراد کو گرفتار کرلیا ، رزاق چیمہ
کوئٹہ: ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ بلوچستان رجسٹریشن آف رینٹیڈ ایکٹ کے تحت کا رروائی کر تے ہوئے تھانہ پشتون آباد شالکوٹ ، نیو سریاب کے علاقوں سے پانچ افراد کو گرفتا رکر لیا ۔
سندھ پنجاب میں پشتونوں سے ناروا سلوک کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے، محموداچکزئی
لاہور : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام عوام کو ملک کے ہر صوبے، ہر شہر اور ہر علاقے میں ملکی قوانین کے مطابق اور اس ملک کے باوقار شہری کی حیثیت سے رہنے ، کاروبار وروزگار ، تعلیم سمیت ہر شعبہ زندگی میں اپنا کردار اداکرنے کا حق حاصل ہے۔
بلوچ پشتون طلباء کو پنجاب کے تعلیمی اداروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے ،سیاسی رہنماء
کوئٹہ : بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی میں پشتون بلوچ طلباء پر حملے کرنے والے طلباء تنظیم کو ایک سازش کے تحت یونیورسٹی میں غنڈی گردی کی اجازت دی گئی ۔
بلوچستان حکومت کی تبدیلی میں زرداری کا ہاتھ تھا سینٹ انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے ،گزین مری
کوئٹہ : سابق وزیرداخلہ بلوچستان اور ممتاز قوم پرست رہنماء نوابزادہ گزین مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رسہ کشی جاری ہے ملک میں الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوتی رہی ہے ،قوم پرستی اسلحہ اٹھانے کی بجائے اپنے لوگوں کے ساتھ رہ کر خطرات کا مقابلہ اور حقوق کی جد وجہد کر نے کا نام ہے۔
توہین آمیز ٹویٹ، وزیراعظم عباسی نے امریکی صدر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان مخالف اپنا ٹوئٹ واپس لیکر معافی مانگنی چاہیے ٗ نوازشریف کے خلاف فیصلے کو عوام نے قبول نہیں کیا اور نہ ہی تاریخ قبول کریگی ۔
بلوچستان میں حالیہ تبدیلی عین جمہوری اصولوں کے مطابق تھی، اے این پی
گلستان: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے جمہوریت کے استحکام اورمضبوطی کے لئے اپنا مثالی کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں آنے والی ان ہاؤس تبدیلی مکمل جمہوری طریقے سے عمل میں لائی عدم اعتماد کی اس تحریک کو غیر جمہوری سازش کہنے والے بتائیں کہ کیا کل انہوں نے سردار عطاء اللہ خان مینگل کی جمہوری حکومت کے خلاف جو ووٹ دیا تھا وہ بھی کوئی سازش تھی ۔
بلوچستان کو ہمیشہ کالونی سمجھاگیا، ڈاکٹر حئی بلوچ
اوستہ محمد: بلو چستان کو ہمیشہ کالونی کا درجہ دیا گیا ، بلوچستان کی حکومت اور نون لیگ کی حکومت کے توڑنے کی سازش2014سے ہو رہی تھی جو کہ اسلام آباد ، لاھور اور دیگر شہروں میں دھرنے ہو رہے تھے ۔