سابق حکمران عوام کی نظروں میں دھول جھونک کر اپنے اقتدار کا تحفظ کرتے رہے ،مولا نا واسع

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اگر قوم پرستوں کی نظر میں بلوچستان کو سود کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر 20کروڑ روپے ادا کرنے اور روزانہ کی بنیا د پر 20کروڑ روپے کا منافع صوبے کے ضائع ہونے والی رقم بچائی اور20ارب روپے کا ا ورڈراپ ختم کرانے کو گناہ سمجھتے ہیں تو یہ گنا ہ ہم قبول کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ہمارے سابق حکومت جس میں مو جو دہ وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری اس وقت ہمارے حکومتی اتحادی تھے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی پرانی ویژن کے ساتھ صوبہ کے عوام کی خدمت کریں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وہ فخر سے کہتے ہیں کہ اس وقت صوبے میں اگر مالی طور پر مستحکم صوبائی حکومت موجود ہے تو وہ خالصتاً ہماری سابق حکومت کی دن رات انتھک کاؤشوں کا نتیجہ ہے آج آج صوبے موجود تعصب سے پاک وزیراعلیٰ شاید صوبے کی عوام کے سامنے سابق حکومت کے کارکردگی کی طور پر پیش کرنے جس کو سابق تعصب کی بنیاد پر سیاست کرنے والے قوم پرستوں کی حکومت نے عوام کے سامنے اس ڈر سے پیش نہیں کیاکہ شاید عوام ان کو مسترد نہ کرتے انہوں نے کہاکہ فخر سے کہتے ہیں

ّتلور کا محدو د شکار ،سپریم کورٹ میں وفاق ،بلوچستان ،سندھ اورپنجاب نے ایکا کر لیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وفاق اور تین صوبائی حکومتوں پنجاب،سندھ اور بلوچستان نے سائبریاسے آنے والے نایاب مسافر پرندے تلور کے محدود شکار پر ایکا کرلیا،کے پی کے حکومت نے غیر جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے مقدمے میں نظرثانی کی درخواست دائرنہیں کی ہے اورعدالتی فیصلے کی حمایت کی ہے ،عدالت نے رحیم یارخان اور ڈی جی خان ،سمیت بعض اضلاع کے اراکین پارلیمنٹ کی درخواست پران کے وکیل بیرسٹر علی ظفرسے آئین کے آرٹیکل 184(3)اورنظرثانی کی درخواستوں کے دائرہ کار پرآج جمعہ کوحتمی دلائل طلب کر لیے ہیں مختصرفیصلہ جاری کیے جانے کاامکان ہے ۔سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک اوربلوچستان حکومت کے وکیل ایازخٹک نے دلائل میں وفاق کے موقف کی تائیدکی ،جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم نے جو کچھ کرنا ہے قانون کے مطابق کرنا ہے۔ اگر قانون میں تلور کے شکار کی اجازت ہے تو عدالت اسکے خلاف نہیں جائے گی۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاہے کہ کیااس ملک میں امیر اورغریب کے لیے الگ الگ قوانین ہیں ،اگر غیرملکیوں کوشکارکی اجازت دی جاسکتی ہے توپھراپنے ملک کے لوگوں کویہ اجازت دینے میں کیاہرج ہے ،جب آخری تلورماراجائیگاتوکیاحکومت شکارکے لیے کسی اورپرندے کی پیشکش کرے گی ،کیاہم میرٹ پر قانون بنارہے ہیں؟جبکہ چیف جسٹس انور ظہیرجمالی نے کہاہے کہ سندھ حکومت نے اگر کوئی کوڈآف کنڈکٹ بناناہی تھا

اقتصادی راہداری ،احسن اقبال بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے تحفظات ختم نہ کر سکے

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی بلوچستان کی سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ طول پکڑ گیا ، 7 بجے ہونے والی پریس کانفرنس 9 بجے تک شروع نہ ہوسکی ، پریس کانفرنس میں 2 گھنٹے کی تاخیر پر صحافیوں نے احتجاجاً بائیکاٹ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کی سیاسی ، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کی لیڈر شپ کے ساتھ سی پیک بارے الگ الگ ملاقاتیں کی تاہم یہ ملاقاتیں اتنی طویل ہوئیں کہ شام 7بجے ہونے والی پریس کانفرنس 9 بجے بھی نہ ہوسکی جبکہ بلوچستان کے تاجر تنظیمیں اور ایوان صنعت و تجارت سمیت دیگر وفاقی وزیر منصبوبہ بندی و ترقیات کے ساتھ ملاقاتوں کا انتظار کرتے رہے ۔ 2 گھنٹے تک پریس کانفرنس شروع ہونے میں تاخیر کے باعث نجی ٹی وی چینلز اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے احتجاجاً بائیکاٹ کیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس سے چلے گئے تاہم سرکاری میڈیا کے نمائندے بدستور انتظار کرتے رہے ۔ سی پیک سے متعلق ملاقاتوں کی طوالت سے محسوس ہورہا ہے

سوئی ،میت کی تدفین کیلئے جانے والے پانچ افراد اغواء کر لئے گئے

Posted by & filed under کوئٹہ.

ڈیرہ بگٹی: سوئی کے علاقے گنڈوئی سے میت کی تدفین کے لئے جانے والے پانچ افراد اغواء کر لئے گئے لیویز حکام کے مطابق انتقال کئے جانے والی زوجہ بلوچ خان کی میت کی تدفین کے لئے جانے وا لے پا نچ افراد کو اغواء کر لیا گیا اغوا ء ہونے والوں میں عبدالستار‘عبدالوحید،وازو،کلیری،اور عظیم خان شامل ہیں انتظامیہ نے پانچ افراد اغواء ہونے کی تصدیق تو کر دی،تاہم اغوا ء کئے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بارش متوقع

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں ژوب ‘ زیارت ‘ قلعہ عبداللہ ‘ پشین سمیت دیگر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے ۔

ترقی کے مخالف نہیں، حقیقی ترق گوادر کا اختیار بلوچستان کو دینے سے ہوگا ،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ 10جنوری کو اسلام آباد میں پارٹی کی جانب سے منعقدہ ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس اہمیت کی حامل ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ بلوچ قوم کے گوادر کے حوالے سے خدشات تحفظات ہیں انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کر کے انہیں کے حل کیلئے کوششیں کی جائیں ہم ترقی و خوشحالی کے ہرگز مخالف نہیں حقیقی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ گوادر کا مکمل اختیار بلوچستان کو دیا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حق ملکیت کو تسلیم کیا جائے گوادر میں بلوچوں کو اقلیت میں بدلنے سے روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے عوام کے قومی تشخص کو ملحوظ خاطر رکھ کر فیصلے کئے جائیں ماہی گیروں کے معاشی استحصال کرنے کے بجائے روزگار اور متبادل جی ٹی کا بندوبست کیا جائے گوادر میں انفراسٹرکچر ، میرین کالجز ، سکولز ، ٹیکنیکل ادارے اور بلوچ فرزندوں کیلئے ٹیکنیکل ٹریننگ کالجز کا قیام عمل میں لایا جائے

بلوچستان میں قوم پرستوں نے عوام کے وسائل پر قبضہ کر کے کرپشن کی نئی تاریخ رقم کی ،غفور حیدری

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ/ اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہاہے کہ قومی اسمبلی سے حلال اتھارٹی بل کی منظوری،آرمی ایکٹ میں مذہب اورمسلک کے امتیازی الفاظ کے خلاف بل پیش کرنے،مدارس کوغیرضروری سوالات پرمشتمل فارم کومستردکرکے حکومت کونئے فارم جاری کرنے پرمجبورکرنے ،وزیراعظم کے لبر ل پاکستان اورصدرپاکستان کے سودبارے خیالات کومستردکرنے اوراقتصادی راہداری مغربی روٹ کی تعمیرپردوٹوک اوراصولی موقف اختیارکرنے جیسے اقدامات جمعیت کے قابل فخرکارنامے ہیں جمعیت صرف زبانی جمع خرچ پریقین نہیں رکھتی بلکہ پارلیمنٹ کے اندراورباہرایک موثراورمسلمانوں کے جذبات کی تواناترجمان آوازہے،چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان میں جمعیت کی منظم ومستحکم جماعت موجودہے،بلوچستان بھرمیں جمعیت نے جلسے کئے جوکوئی پارٹی بھی نہیں کرسکتی،جوق درجوق عوام اورسیاسی وقبائلی رہنماؤں کی جمعیت میں شمولیت خوش آئندہے جس کے مستقبل کی سیاست پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

پشتون افغان ملت مشکلات سے دوچار ہے آزاد جمہوری افغانستان میں مداخلت بند کی جائے ،پشونخوا میپ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ، سینئر نائب صوبائی صدر سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل ،نائب صدر رکن قومی اسمبلی قہار خان ودان نے حسن ابدال میں پارٹی کے زیر اہتمام ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک وخطہ میں پشتون افغان ملت مشکل حالات سے دوچار ہیں ، آزاد جمہوری افغانستان میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے ۔ جنوبی پشتونخوا میں ہزاروں پشتونوں کے شناختی کارڈ کو بلاک کیا گیا ہے،پشتونخوامیپ نے پشتونخوا وطن کے قومی وحدت ، قومی واک واختیار اور ان کے سیاسی ، معاشی ، ثقافتی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے سماجی مسائل کو اجاگر کیا ہے، پاک چائنا اکنامک کوریڈور میں مغربی روٹ پر موٹر وے کیساتھ ریلوے لائن ، صنعتی زون ، انرجی منصوبے ، فائبر آپٹک سمیت تمام سہولیات ہمارا حق ہے۔ مشکلات ومسائل سے نجات منظم اور مسلسل جدوجہد میں ہے پشتونخوا وطن کے غیور عوام متحد ومنظم ہوکر پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم سے جاری جدوجہد کا ساتھ دیں۔جلسہ عام سے حاجی جمیل ،ظاہر لالا،حاجی سخی گل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر درجنوں افراد نے پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا

دہشتگرد تنظیموں سے کسی قسم کی رعایت نہیں بر تی جائے گی ، جنرل راحیل شریف

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،ملک میں پائیدار امن اور سلامتی کیلئے متعلقہ ادارے کوششوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز راولپنڈی میں آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال اور پاکستان پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا اور شرکاء کو موجودہ اور درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی،دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن

پابندی کے باوجود سعودی عرب کے شہزادے دالبندین شکار کھیلنے کیلئے پہنچ گئے

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : تلور کے شکار پر پابندی کے باوجود سعودی عرب کے شہزادے دالبندین شکار کھیلنے کیلئے پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود کوئی بھی غیر ملکی تلور کے شکا رکے لئے بلوچستان نہیں آئینگے مگر اسکے باوجود بلوچستان کے سرحدی علاقے دالبندین میں سعودی عرب کے شہزادگان شکار کھیلنے کیلئے دالبندین پہنچ گئے