بلوچستان کے تمام اضلاع کو ملک بھرکی قومی شاہراہوں سے ملایا جائیگا، نواب زہری

Posted by & filed under بین الاقوامی.

ہرنائی : وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھاؤلان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ضلع ہرنائی کے ملک عبدالعلی ترین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن اسمبلی عاصم کرد ، مسلم لیگ ن کے سنٹرل کمیٹی کے رکن سیدال خان ناصر و دیگر موجود تھے ملک عبدالعلی ترین نے نواب ثناء اللہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان بلا مقابلہ منتخب ہونے اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ضلع ہرنائی کی دعوت بھی اور ضلع ہرنائی کے مسائل سے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کردیا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے جلد ضلع ہرنائی کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی نواب ثناء اللہ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری اولین ترجیح عوام کی خدمت اور بلا تاخیر انہیں زندگی کی تمام تر بہتر سہولیات کی فراہمی ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت صوبے کی عوام کو مایوس نہیں کرے گی

بلوچستان پولیو مہم گیارہ جنوری سے شروع ہوگی

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : بلو چستان کے 30اضلاع میں تین روزہ پو لیو مہم 11جنو ری سے 14جنو ری تک چلا ئی جا ئے گی جس میں 24لا کھ 72ہزار616بچوں کو پو لیو سے بچا ؤ کی ویکسین پلا ئی جا ئے گی اس مقصد کے لئے 6ہزار6سو 3ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جبکہ سیکورٹی کے بھی تما م تر انتظا ما ت مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے صو با ئی کوآرڈینئٹرڈاکٹر سید سیف الرحمٰن کے مطا بق بلو چستان کے تیس اضلا ع میں 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا ؤ کی ویکسین پلا نے کے لئے 11جنو ری سے 14جنو ری تک تین روزہ انسداد پو لیو مہم چلا ئی جا ئے گی جس کے دوران 24لا کھ 72ہزار616بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے اس سلسلے میں کل 6ہزار6سو 3ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جن میں سے ٹرا نزٹ ٹیمیں 321ہیں مذکو رہ ٹرانزٹ ٹیموں میں 46 مستقل ٹیمیں بھی شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ ٹوٹل فکسڈ ٹیموں کی تعداد 796 ہے

سارونہ سیلاب متاثرین کو صرف 50ہزار کی امداد مذاق ہے، بی این پی

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس سارونہ میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جو جانی و مالی نقصان ہوا تھا اس وقت کی صوبائی حکومت کے ارباب و اختیار نے مالی امداد کا اعلان کیا تھا لیکن اب جب پی ڈی ایم اے کی جانب سے صرف قلیل رقم 50ہزار روپے متاثرین کو دی جا رہی ہے یہ دراصل سارونہ کے غیور بلوچ عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف اور احساسات و جذبات سے کھیلنا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس بڑی تعداد میں مالی و جانی نقصانات ہوئے تھے اس وقت کے حکومت نے بیانات اور اعلانات کئے اور اب رقم اتنی کم رکھی ہے کہ جو متاثرین کے ساتھ مذاق ہے قدرتی آفت کے حقیقی متاثرین کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے

بلوچستان ہائیکورٹ نے قلات میں تین سو اکتالیس لیویز کانسٹیبلز کی تعیناتی روک دی

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد کامران ملاخیل پر مشتمل بینچ نے محکمہ داخلہ اور ضلعی سلیکشن کمیٹی قلات کو ضلع قلات میں3 سو 41 لیویز کانسٹیبلز کی تعیناتی سے روک دیا ۔ یہ حکم عدالت عالیہ نے ضلع قلات کے محمد رحیم سمیت 30 سے زائد امیدواروں کی آئینی درخواست کی سماعت کے موقع پر دیا ۔ درخواست گزار محمد رحیم اور دیگر کی جانب سے باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے آئینی درخواست جمع کی ۔ درخواست گزاران نے موقف اختیار کیا ہے کہ ضلع قلات میں لیویز کانسٹیبلز پی بی ایس 5 کی 3 سو 41 خالی آسامیوں بارے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جنوری 2015ء میں اشتہار بذریعہ اخبارات مشتہر کیا گیا تھا جس میں اہل امیدواران سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ مذکورہ اشتہار کے بعد ضلع قلات کے ہزاروں امیدواروں نے درخواستیں جمع کیں اور بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ٹیسٹ وانٹرویوز میں حصہ لیا لیکن ان ٹیسٹ و انٹرویوز کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا بعد ازاں دوبارہ ایک اور اشتہار کے ذریعے مذکورہ آسامیاں مشتہر کی گئیں اور ساتھ ہی اشتہار میں وضاحت کی گئی کہ پہلے درخواست دہندگان کو دوبارہ درخواستیں جمع کرنے کی ضرورت نہیں بعد ازاں ایک مرتبہ پھر ہزاروں امیدواروں نے ٹیسٹ وانٹرویوز میں حصہ لیا

2015 ئمیں463 بلوچ نوجوان لاپتہ جبکہ 157 کی مسخ شدہ لاشیں ملیں ،وائس فار مسنگ پرسنز

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہاہے کہ 2015کے دوران بلوچستان میں 463جبری طورپرلاپتہ کرنے اور157بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہونے کے شکایات موصول ہوئی ہیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے لاپتہ افراد کے لواحقین ،سیاسی وانسانی حقوق کے تنظیموں اوردیگرذرائع سے حاصل کی ہیں جبری طورپرلاپتہ افراد اورمسخ شدہ لاشوں کی تعداد اس سے بھی کہی زیادہ ہوسکتاہے کیونکہ حکومتی سطح پریہ اعتراف کیاگیاہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اس سال کے دوران 9ہزار سے زائد بلوچستان میں گرفتاریاں کی گئی ہیں لیکن حکومت نے ان گرفتاریوں کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی کارروائیاں جاری ہے جہاں سے خواتین بچوں کولاپتہ کرنے ان پرتشدد کرنے،گھروں کوجلانے اورکارروائی کے دوران پہلے سے لاپتہ کئے گئے

کیچ ضمنی الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے کی سازش ہو رہی ہے آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرینگے ،حاصل بزنجو

Posted by & filed under بین الاقوامی.

حب: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ حلقہ PB50کیچ کی نشست پر نیشنل پارٹی کے عوامی مینڈنٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم سمجھیں گے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کیچ نشست پر نتائج تبدیل کرنے کے خلاف ملک بھر میں نیشنل پارٹی کے کارکن آج پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرینگے یہ بات انھوں نے گزشتہ روز حب آمد پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و چیئرمین بلدیہ حب رجب علی رند ،ایم پی اے گھنشام داس مدوانی ،طاہرہ خورشید ،بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ موجود تھے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے مزید کہاکہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے حلقہ PB50کیچ کے ضمنی الیکشن میں نیشنل پارٹی کے اُمیدوار کہدہ اکرم دشتی کو 600ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دیا گیا اور تمام پولنگ اسٹیشنوں کے پرایزئیڈنگ آفیسرز نے نتائج جاری بھی کئے لیکن اب تمپ اور مند کے پولنگ اسٹیشنوں کے پریزائیڈنگ آفیسر تھیلے لیکر گھوم رہے ہیں

کیچ ضمنی الیکشن ،نیشنل پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے کامیابی کے دعوے صورتحال پیچیدہ حالات کشیدہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: ضلع کیچ کے حلقہ پی بی50میں بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ(ن) اورنیشنل پارٹی کے امیدواران کی جانب سے کامیابی کے دعوؤں کے بعدصورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے کیلئے انتظامیہ نے ایف سی اورپولیس کوطلب کرلیاتفصیلات کے مطابق حلقہ پی بی 50کیچ پرگزشتہ روز ووٹنگ کاسلسلہ مکمل ہواتاہم غیرسرکاری وغیرحتمی نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کے رہنماء میراکرم دشتی کامیاب قرار پائے تھے جس پرپاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے احتجاج شروع کیاجبکہ ان کے امیدواراکبرآسکانی نے دعویٰ کیاکہ وہ الیکشن جیت چکے ہیں

گوادر کے تحفظ کیلئے حکومت کا ہر ممکن ساتھ دینگے ،آرمی چیف

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ سال 2016ء قومی یکجہتی اور دہشتگردوں سے نجات کاسال ہوگا،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان کادورہ کیا،آرمی چیف کوبلوچستان باالخصوص مکران ڈویژن میں سیکورٹی کی صورتحال بارے بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف کوبتایاگیاکہ مکران ڈویژن میں عسکریت پسندی بہت حدتک کم ہوگئی ۔آرمی چیف نے راہداری منصوبے کاجائزہ لیا۔انہوں نے مکران کوامن وامان کی صورتحال پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ گوادرکے تحفظ کیلئے مقامی حکومت کاہرممکن تعاون کریں گے ،گوادرکو مقامی اورغیرملکی افرادکیلئے محفوظ شہر بنایا جارہا ہے ،ان کاکہناتھاکہ ان منصوبوں سے لوگوں کی زندگیوں میں استحکام آئے گااورمقامی لوگوں کوبھرپورفائدہ ہوگا۔انہوں نے پاک فوج قانون نافذکرنے والے شہداء کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے امن وامان سے پوری قوم کوفائدہ ہوگا۔انہوں نے زوردیاکہ بلوچستان میں انجینئرز،مزدوروں کے تحفظ کوہرحالت میں یقینی بنایاجائے

بلوچستان میں تعلیمی بہتری کے لئے ایجوکیشن نیٹ ورک بلوچستان کے نام سے نئی تنظیم کا اعلان

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : بلوچستان میں تعلیمی بہتری کے لئے ایجوکیشن نیٹ ورک بلوچستان کے نام سے نئی تنظیم کا اعلان کردیا گیا ۔ جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زاہد مینگل ، ہاشم مری ، سمیع زرکون ودیگر نے کہنا تھا کہ اس دور جدید میں بھی بلوچستان کے اکثر علاقوں کے بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ انہیں سکولوں میں سہولیات بھی میسر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے نصاب تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ تنظیم کامقصد سول سوسائٹی کی شراکت سے تعلیمی مسائل اور ضروریات کے لئے آواز بلند کرکے شہری شراکت داری کو اس سلسلے میں ممکن بنانا ہے

نوشکی، قبائلی شخصیت کے گھر پردستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

Posted by & filed under کوئٹہ.

نوشکی : بلوچستان کے علاقے نوشکی میں قبائلی شخصیت کے گھر پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی قاضی آباد میں حاجی غلام قادر کے گھر پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔