سی پیک بلوچستان کی تقدیر بدل دے گا نگران حکومت مجھے سو نپے جانے کا علم نہیں ،گزین مری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : سابق وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری نے کہا ہے کہ سی پیک بلوچستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ایک اہم پروجیکٹ ہے اگر اس میں بھی بلوچستان کی عوام کو نظر انداز کیاگیا ہے توان کے پاس احتجاج کے سواکوئی راستہ نہیں ہوگا۔

پاکستان بلوچستان کے بغیر ادھوراہے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،آرمی چیف

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج میں بلوچستان کے 20ہزار بیٹے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس میں 600افسران بھی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے پی ایم اے کا کول میں 232 کیڈٹس زیر تربیت ہیں ۔

فوٹو جرنلسٹ بلوچستان کا محکمہ تعلقات عامہ کی تعیناتیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : فوٹو جرنلسٹ بلوچستان کے صدر سینئر فو ٹو فرگرافر موسیٰ فرمان کی قیادت میں فو ٹو گرافروں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجا جی مظاہرے میں محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پروفیشنل تجربہ کار لو گوں کو نظراندازکر کے اپنے منظور نظر لو گوں کو تعیناتی کی مذمت کر تے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف جسٹس بلوچستان ، نیب حکام، صوبائی محتسب اعلیٰ سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس غیر قانونی اقداما ت کا نوٹس لیتے ہو ئے میرٹ کے خلاف بھرتیوں کو منسوخ کر کے میرٹ پر لو گوں کو بھرتی کیا جائے تاکہ فوٹو گرافروں میں پائی جانیوالی بے چینی ختم ہو سکے ۔مظاہرے میں سینئر فوٹو گرافروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

کوئٹہ ،ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی برقراررکھنے میں ناکام

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : کوئٹہ شہر میں وی آئی پی آمد ورفت نہ ہونے کے باوجود ٹریفک کا نظام درہم برہم ٹریفک پولیس کا کوئٹہ شہرمیں نہ ہونے کے برابر گشت جاری تھا تاہم ٹریفک کنٹرول کرنے میں ٹریفک پولیس ناکام رہی خاص طورپر ایمبولینسوں کے ذریعے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامناْ 

ایرانی صدر نے چاہ بہار بندرگاہ کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کردیا ، بندرگاہ سے عام ہمسایہ ممالک فائدہ اٹھائینگے، حسن روحانی

Posted by & filed under اہم خبریں.

تہران : ایر ان کے صدر حسن روحانی نے چابہار میں شہید بہشتی بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ مصنوعات اور سامان کی درآمد و بر آمد سالانہ ڈھائی ملین ٹن سے ساڑھے آٹھ ملین ٹن تک بڑھ جائیگی۔

چائنیز ریڈ کراس کا بلوچستان میں 6ہسپتال قائم کرنے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : چائنیز ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین وسیکرٹری جنرل سن شاپنگMR. SUN Shuopeng نے کہاہے کہ گوادر میں بنائے جانیوالے جدید آلات سے مزین ہسپتال کے طرز پر بلوچستان میں مزید 6ہسپتال سینٹرز بنائے جائینگے بلکہ سی پیک روٹ پر مزید اسی طرز کے ہسپتال بنانے کے منصوبے پر بھی غور کیاجارہاہے۔

مجید خان اچکزئی اغواء برائے تاوان کیس سے باعزت بری

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ V کے جج جناب شہزاد احمد نے اغواء برائے تاوان کے کیس میں نامزد پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات دے دیئے ۔

ہسپتالوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے،ینگ ڈاکٹرز

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ :  ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کو24گھنٹوں کاالٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی سیکورٹی کو موثر بنانے کیلئے اقدامات نہیں کئے تو ینگ ڈاکٹرز احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوگی ۔

ڈرگ کو رٹ جعلی ادویات کیس ہی فرینڈز فارما سیوٹیکل کے مالک کے وارنٹ جاری کر دیئے

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ :  ڈرگ کورٹ بلوچستان کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان سلیمان خیل نے جعلی ادویات سازی کے کیس میں نامزد فرینڈز فارما سیوٹیکل کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم ظفر سمیت کیس میں نامزد دیگر تین ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو بذریعہ مراسلہ حکم دیاہے کہ وہ مذکورہ کمپنی کالائسنس منسوخ کرکے عدالت کو آگاہ کریں ۔

ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے کامیاب نہیں ہونے دینگے، جمعیت بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمدکی صدارت میں صوبائی مجلس عاملہ کااجلاس ہواجس میں جماعت کی فعالیت،ملکی صورتحال اورمختلف امورپرغورکیاگیااجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے جس کے مطابق مارچ میں صوبائی سطح پرعلماء کنونشن منعقدکیاجائے گاجس میں صوبہ بھرسے علماء کرام اورمشائخ عظام شرکت کریں گے اوردینی مدارس کے تحفظ اورعلماء کرام کی سیاست کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔