کوئٹہ : کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔خشک اور سرد موسم کے باعث وادی کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں دھند چھائی رہی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ اورگردونواح میں صبح سویرے دھند چھائی رہی ، دھند نے ہر چیز کو دھندلا دیا آسمان پر بادل بھی چھائے رہے ، تاہم صبح دس بجے کے بعد دھند چھٹ گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ ، قلات میں منفی چار تک جا گرا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم مزید سرد اور خشک رہے گا
Posts By: نیوز ایجنسی
نیشنل ایکشن پلان بلوچستان میں 204 دہشتگرد مارے گئے 70 افسران واہلکار بھی جاں بحق ہوئے 9 ہزار افراد گرفتار کئے ،سیکرٹری داخلہ
کوئٹہ: سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل درآمدممکن بنایا گیا ہے ، صوبے میں نیپ کے تحت مختلف کارروائیوں میں 204 خطرناک دہشت گرد مارے گئے ، دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے تھا تاہم ان کاروائیوں کے دوران 70 پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں ۔ آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے اکبر حسن درانی نے بتایا کہ صوبے میں1973انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئی جن میں بڑی کامیابیاں ملیں اور دہشت گردی کے بڑے منصوبے ناکام بنادیئے گئے ۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ بلوچستان میں پولیس ، لیویز ، ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے نیپ کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ہزا رسے زائد مشتبہ دہشت گرداور جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے ہیں۔
خان قلات اور براہمداغ بگٹی سے بات چیت جاری ہے جلد عوام کو خوشخبری دیں گے ،نواب ثناء زہری
کوئٹہ : بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء ا للہ خان زہری نے کہا ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف مشعل راہ ہیں جس طرح انہوں نے اپنے صوبے کی ترقی کی ہے اسی طرح میں بھی اپنے صوبے کی ترقی کروں گا۔ ناراض بلوچوں کے ساتھ برف پگھل رہی ہے خان آف قلات اور براہمداغ بگٹی سے بات چیت جاری ہے جلد ہی اس سلسلے میں عوام کو خوشخبری دینگے صوبے کے تمام ڈویژنوں میں جا کر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لونگا امن وامان صحت ، تعلیم گوڈ گورننس ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ہر ایم پی اے کو ان کا جائز حق ضرور دیا جائے گا۔ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کا افتتاح 30دسمبرکو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ژوب میں کرینگے ۔
نوشکی لیویز چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ
نوشکی : لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا راکٹوں سے حملہ،فائرنگ کا تبادلہ جاری،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات نامعلوم مسلح افراد نے شیرجان آغا کے مقام پر قریبی پہاڑی سلسلہ سے قومی شاہراہ پر واقع لیویزفورس کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا،بعدازاں لیویز فورس کے چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ بھی کی ،آخری اطلاعات تک فائرنگ کا سلسلہ دونوں جانب سے جاری تھی
نوا ب ثناء زہری کااسلام آباد میں محمود خان اچکزئی سے ملاقات
کوئٹہ: بلوچستان کے نامزد وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے اسلام آباد میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی سے ملاقات کی اورکوئٹہ میں پشتونخوامیپ کے پارلیمانی لیڈرعبدالرحیم زیارتوال کے گھرجاکران سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے گزشتہ روز پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اورکوئٹہ پہنچنے کے بعد پشتونخوامیپ کے پارلیمانی لیڈرعبدالرحیم زیارتوال کے گھرجاکران سے ملاقات کی اس موقع پرپشتونخوامیپ کے صوبائی صدر وسینیٹرعثمان کاکڑ ،اراکین اسمبلی عبیداللہ بابت،نصراللہ زیرے
گوادر کو کوئٹہ سے ملانے کیلئے ریلوے لائن بچھانے کامنصوبہ ،جائزہ رپورٹ کی تیاری
کوئٹہ: قدرتی وسائل سے مالامال لیکن پسماندہ ترین صوبہ بلوچستان میں ذرائع آمد ورفت نہ صرف محدود ہیں بلکہ بنیادی ڈھانچے کی کم یابی کی وجہ سے بھی یہاں ایک علاقے سے دوسرے علاقے تک کا سفر خاصہ دشوار گزار تصور کیا جا تاہے لیکن اب ساحلی شہر گوادر کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ملانے کے لئے ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بنایا گیاہے جس کے قابل عمل ہونے سے متعلق جائزے پر کام شروع کر دیاگیا ہے ۔امریکن ریڈیو کے مطابق ریلوے حکام کے مطابق گودر سے پنجگور ، تربت ، خضدار ، قلات اور مستونگ تک نئی ریلوے لائن بچھانے کاجائزہ لیا جارہا ہے ۔ بلوچستان میں قیام پاکستان سے قبل کی بچھائی گئی ایک ریلوے لائن ہے جو کہ دالبندین سے کوئٹہ اور بھر زاہدان تک جاتی ہے لیکن یہ کئی سالوں سے قابل عمل نہیں ہے ۔
گوادر کو عالمی شہر کا درجہ دیکر مقامی آبادی کو بیدخل کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے چیک پوسٹیں کم کی جائیں اراکین سینٹ
اسلام آباد : پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینٹ میں ارکان نے عوامی اہمیت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کے لئے ابھی تک بالا کوٹ نیو سٹی تعمیر نہ ہو سکا ہے ۔ ہیوی میکنیکل کمپلیکس کے ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ بلوچستان کو وفاق کی جانب سے فنڈز فراہم نہیں کئے جا رہے ہیں۔ دیگر ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہاہے۔ پی آئی اے کے بلوچستان میں پروازوں کا شیڈول تبدیل کیا جائے۔سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹرجنرل(ر ) صلاح الدین ترمزی نے کہا کہ ایوان میں آ کر اپنے آپ کو بے بس محسوس کر رہا ہوں ۔ بالا کوٹ سٹی کے بارے میں قرار داد کمیٹی کے سپرد کرنے کے احکامات دیئے تھے مگر آٹھ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا لہذا میں احتجاجاً کمیٹی سے استعفی دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی گود میں پلنے والے اس تاخیر کے ذمہ دار
کوئٹہ ،عید میلادالنبی اور کرسمس کے لیے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا
کوئٹہ: کوئٹہ میں عید میلادالنبی اور کرسمس کے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔12 ربیع الاول کے موقع پر2500 سے زائد پولیس اے ٹی ایف ڈسٹرکٹ پولیس اور بی سی اہلکاراورہزار سے زائد ایف سی اہلکار تعینات کردیئے گئے۔شہر بھر میں70 سپیشل نا کے قائم کر دیئے گئے ۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی اور فوج کو سٹینڈ بائی رکھا جائیگا۔ایس پی سیکورٹی سید جاوید اقبال غرشین نے’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ کوئٹہ میں عید میلادالبنی کے موقع پر آج کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے سخت حفاظتی
کوئٹہ ودیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ
کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاکوئٹہ سمیت قلات ،زیارت ،مستونگ اورپشین میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیوں اورکوئلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے جبکہ لوگوں نے لنڈابازار کارخ کردیاتفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں قلات ،مستونگ ،زیارت ،کان مہترزئی،رود ملازئی،ہربوئی،توبہ کاکڑی،توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہے دن بھریخ بستہ ہوائیں چلنے سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکررہ گئی اورساتھ ہی کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں نواں کلی
چاہے کچھ بھی ہو بلوچستان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے ، بلوچستان ہائیکورٹ
کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو وہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے فوری میکنزم بناتے ہوئے اقدامات اٹھائیں یہ ریمارکس ڈویژنل بنچ نے گزشتہ روز سینئر قانون دان علی احمد کرد ایڈووکیٹ صابرہ اسلام ایڈووکیٹ سید نذر آغا ایڈووکیٹ منظور بلوچ ایڈووکیٹ اور قیوم کاکڑ کی جانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد اضلاع میں گیس لوڈ شیڈنگ پریشر کی کمی اور تیز میٹرز لگائے جانے سے متعلق دائر متفرق آئینی درخواستوں کی سماعت کے موقع پر دیا سماعت کے موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسمیشن اور دیگر کے حکام نثار احمد عدنان