گیس بلوچستان سے نکلنے کے باوجود وہاں کے عوام اس سے محروم ہیں اراکین سینٹ مسئلہ اگلے سال حل کرینگے شاہد خاقان عباسی کا پھیکا جواب

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آباد;سینیٹ میں سینیٹر تاج حیدر اور سینیٹر عثمان کاکڑ کی طرف سے پیش کردہ تحاریک پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی گیس شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جولائی2008ء سے جون2013ء تک پاکستان اسٹیل مل کو104 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے پاکستان اسٹیل ملز نے سوئی ناد رن کا35 ارب سے زائد بل ادا کرنا ہے،گزشتہ سال اپریل سے اب تک گیس کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے،وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو پاکستان اسٹیل مل خریدنے کی آفر کی تھی جس پر سندھ حکومت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا،کوئٹہ میں گیس کی کمی کی شکایات میں گیس کی ڈیمانڈ180ملین کیوبک فٹ ہیں جبکہ سپلائی 147 ملین کیوبک فٹ ہے،اصل ڈیمانڈ سے سپلائی 20فیصد کم ہے۔اس سے قبل تحریک پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے پاکستان اسٹیل مل کے ذمے واجب الادا 37ارب روپے کی رقم تک بقایاجات کی ادائیگی

قلات ، شدید سردی کی لپیٹ میں، عوام گھروں میں محصور

Posted by & filed under بین الاقوامی.

قلات : قلات میں شدید سر دی کی لہر جا ری سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہیں اور سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں شدیدسردی کی وجہ سے قلات اور گرد نواح میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8۔ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہیں محکمہ موسمیات قلات کے مطابق سائبیریا سے آنے والے ٹھنڈ اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے قلات میں درجہ حرارت ایک دم نیچھے چلاگیا ہیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہیں دوسری جانب شدید سردی میں گیس پریشر مکمل غائب ہو نے سے عوام ٹھٹھر نے پر مجبور ہوگئے ہیں سوئی گیس حکام کی جانب سے قلات کو گیس کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھر ے رہ گئے سردی کی بڑھتے ہی گیس پریشر بلکل

کوئٹہ میں گیس بحران ،سیاسی جماعتوں کی احتجاجی ریلی وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں شدید سردی کے موسم میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث احتجاجی ریلی نکالی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا گیا ریلی کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالقادر لو نی کر رہے تھے ریلی اور دھرنے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میٹرو پولٹین کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر محمد رحیم کاکڑ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما رضا وکیل، پی ٹی آئی کے قاسم سوری، اے این پی کے بی این پی کے جمال لانگو آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر رحیم آغا، مرکزی انجمن تاجران کے سید تاج آغا ، پیپلز پارٹی کے حفیظ الملک مینگل سمیت عبدالستار چشتی سمیت دیگر بھی موجد تھے ۔

نیشنل ایکشن پلان ،بلوچستان میں 9ماہ کے دوران1863کارروائیوں204دہشتگرد مارے گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :بلوچستان بھرمیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت9ماہ میں1863کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں 204شدت پسند ہلاک اور 29 زخمی جبکہ 8326 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کیخلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان بھر میں 204دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ 1863کارروائیوں میں ایک ہزار سے زائد اقسام کا اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے

بلوچ وسائل پر حق حاکمیت تسلیم کیے بغیر احساس محرومی کا خاتمہ ممکن نہیں ، بی این پی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : بلوچستان کے مخدوش حالات اور ساڑھے پانچ لاکھ مہاجر خاندانوں کی موجودگی میں مردم شماری قابل قبول نہیں نہ ہی قانون تصور ہونگے میر اسلم جان کرد کی جدوجہد اور قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل ، تحفظات اور خدشات کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس حمایت کی حامل ہے بلوچ وسائل پر ہماری حق ملکیت و حاکمیت کو تسلیم کئے بغیر احساس محرومی کا خاتمہ ممکن نہیں نادرا کی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے شرائط ختم کرنا قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ، لقمان کاکڑ ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، ملک ابراہیم شاہوانی ، ہدایت اللہ جتک ، حاجی باسط لہڑی ، میر اکرم بنگلزئی ، ڈاکٹر زمان بلوچ ، ٹکری صدام حسین لانگو ، سعید کرد ایڈووکیٹ ، ثناء اللہ بلوچ نے

بلوچستان سردی کی شدت بدستور برقرار، صوبے میں گیس فراہمی تاحال ممکن نہیں ہوسکی کوئٹہ میں شہری سڑکوں پر نکل آئے

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گئی اورکوئٹہ کے شہری گیس کی عدم فراہمی کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے اورشدیداحتجاج کیاتفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات ،مستونگ ،خانوزئی ،توبہ کاکڑی،توبہ اچکزئی ،ہربوئی سمیت دیگر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اکثر علاقوں میں لکڑیوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیاہے دکانداروں نے لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھادی کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں چوتھے دن بھی گیس کی فراہمی بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے تاجر برادری عوام اورلوگ سڑکوں پرنکل آئے شہریوں کاکہناہے

بلوچستان میں امن کے معاملے پر سول اور عسکری قیادت متفق ہیں،امید ہے براہمدغ بگٹی میری بات ضرور سنیں گے، نواب زہری

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد :بلوچستان کے نامزد وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے معاملے پر سول اور عسکری قیادت متفق ہیںبراہمداغ میرے بھائیوں جیسا ہےامید ہے میری بات ضرور سنیں گے مجھے چھ مہینے دیئے جائیں عوام صوبے میں مثبت تبدیلیاں دیکھیں گے‘ بلوچستان میں امن وامان اولین ترجیح ہوگی گوادر بندرگاہ، پاک چین اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیںتمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلونگا خان آف قلات کو واپس لانے کے حوالے سے بھی جرگے کیلئے دوبارہ سے کوششیں شروع کی جائیں گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا وژن ہے کہ میں اپنے صوبے کے پڑھے لکھے لوگوں کو بہتر نوکریاں فراہم کروں اور جو کم پڑھے لکھے افراد ہیں

گریشہ میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کو ہلاک ایک کو گرفتار کرلیا ، ایف سی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: فرنٹیئرکوربلوچستان کی خضدارکے علاقے گونی گریشہ میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف کارروائی،فائرنگ کے تبادلے میں 01شرپسند ہلاک،01گرفتار،اسلحہ برآمدکرلیاجبکہ دالبندین میں کارروائی کے دوران ایک کمپاؤنڈ سے 1910کلوگرام منشیات برآمدکرکے قبضے میں لے لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پرخضدارکے علاقے گونی کریشہ میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 01دہشت گردہلاک،01کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔برآمد کیے گئے اسلحہ میں 02عدد ایس ایم جی اور ریاست مخالف تخریبی لٹریچر بھی شامل ہیں۔گرفتار شرپسند سے مزید تفتیش جاری ہے۔

بلوچستان میں چار نہیں چالیس لاکھ نار اض بلوچ ہیں ڈاکٹر مالک بھی اب ان میں شامل ہوگئے ،حافظ حسین احمد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

بہاولپور: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے حکومت میں ہوتے ہوئے بھی تحفظات بڑھتے جارہے ہے مدارس کے خلاف اور علماء کو فورتھ شیدول میں گھسیٹا جارہا ہیں وزیر اعظم کا لبرل ازم کا نعرہ لگانا صد رممنون کا سودی نظام کے لیے راستہ نکالنے کی بات کرنا وہ عوامل ہے جو حکومت اور ہمارے درمیان دوری کا باعث بنتے جارہے ہیں وہ بہاول پور میں مقامی رہنماء ارشد خان کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے امیدوار علامہ شفقت الرحمن اور کوآڈی نیٹر ڈاکٹر عارف خان بھی ان کے ہمراہ تھے حافظ حسین احمد نے کہا کہ کراچی میں مائنس ون کی بات ہوئی تو اس کے جواب میں لندن سے مائنس آل کی بات کی گئی تو جے یو آئی نے مائنس آل کو روکا ،کل تک اسامہ ایک بہانہ تھا تو آج داعش اور دیگر بہانے تلاش کیے جارہے ہیں

مردم شماری میں چھوٹے صوبوں کو نمائندگی نہیں دی جارہی ،اقتصادی راہداری میں بلوچستان کو نظرانداز کرنے کیخلاف قومی اسمبلی میں اراکین کا احتجاج

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے ،مردم شماری میں خیبر پختونخوا سمیت چھوٹے صوبوں کو نمائندگی کراچی میں چار منزلہ عمارتوں کو گیس کنکشنوں کی عدم فراہم اور سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو اس معاملے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن داوڑ کنڈی نے کہاکہ مردم شماری میں چھوٹے صوبوں کو نمائندگی نہیں دی گئی ہے مردم شماری کے چیف زائد العمر ہو چکے ہیں ان کے پاس دو عہدے ہیں گورنگ کونسل اور فنکشنل ممبران میں چھوٹے صوبوں کو بھی شامل کیا جائے بلوچستان سے رکن اسمبلی نے کہاکہ گوادر کے شہریوں کو کارڈ پر شہر میں داخلے کی اجازت دینا جلسے جلوسوں پر پابندی اور بڑی پوسٹوں سے محروم کرنا ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے