اسلام آباد : حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے دورے سے متعلق پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی فیصلے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان گزشتہ سال ایک معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے جس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 2015 سے 2023 تک چھ دوطرفہ سیریز کھیلی جائیں گی اور اس سلسلے کی پہلی سیریز رواں سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر کے بیانات کے باعث پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی ٗ انتہا پسند بھارتی تنظیموں کے ساتھ ساتھ بھارتی حکومت کے رویے کی وجہ سے