تربت ، ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی دو افراد گرفتار اسلحہ برآمد

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : ایف سی اور حساس ادارے کی تربت کے علاقے میں کارروائی کالعدم تنظیم سے تعلق کے شعبے میں دو مبینہ شر پسند گرفتار اسلحہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایف سی اور حساس ادارے نے تربت کے علاقے زرین باغ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شعبے میں دو مبینہ شرپسندوں کو گرفتار کرکے

بلوچستان بھر میں بارشیں ،متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہامتعددنشیبی علاقے زیرآب آگئے کوئٹہ شہرمیں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث شہرکی تمام سڑکیں دریاکامنظرپیش کرنے لگے تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں مستونگ قلات،پشین ،قلعہ عبداللہ ،زیارت،خانوزئی ،کان مہترزئی،قلعہ سیف اللہ ،ژوب شیرانی،موسیٰ خیل بارکھان سمیت دیگرعلاقوں میں گزشتہ

بلوچ نیشنل فرنٹ کی کال ،بلوچستان کے اکثر علاقوں میں شٹر ڈاؤن وپہیہ جام ہڑتال

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کو ئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کال پربولان و بلوچستان کے اکثر علاقوں میں کئی عرصے سے جاری آپریشن و علاقوں کے محاصرے کے خلاف ہڑتال کے دن آج بدھ 11 نومبر کو گوادر، پسنی، جیونی، اوڑماڑہ ، تربت، مند، تمپ، آوران، مشکے، جھاؤ، بسیمہ، واشک،نوشکی،خاران، سوراب ، قلات مستونگ ، کوئٹہ ، حب بیلہ، اوتھل سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال رہی ۔ جس کے نتیجے میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز ، مارکیٹیں، سرکاری دفاترو بینک بندرہے، جبکہ پہیہ جام کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی ۔

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک

Posted by & filed under بین الاقوامی.

۔ — فائل فوٹو

کراچی: موتی محل پر پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی کراچی شرقی جاود جسکانی کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان کی موتی محل کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کا تعاقت کیا اور ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تاہم تینوں ملزمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے

فوج کا اعلامیہ حکومت کے لئے ڈھکے چھپے الفاظ میں واضح پیغام ہے، خورشید شاہ

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: فوج کے گزشتہ روز کے اعلامیہ کی گونج آج پارلیمنٹ میں بھی سنی گئی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فوج کا اعلامیہ حکومت کے لئے اشارہ ہے جس میں ڈھکے چھپے الفاظ میں صاف پیغام دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز کی زیرصدارت شروع ہوا تو اپوزیشن نے کورم پوا نہ ہونے کی نشاندہی کی جب کہ وزرا کی عدم حاضری پر محمود خان اچکزئی ایوان سے علامتی واک آؤ ٹ کرگئے۔

نوشکی،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

نوشکی: قومی شاہراہ کے قریب واپڈاآفس کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی پولیس گشتی ٹیم پر فائرنگ،جوابی فائرنگ سے حملہ آورموٹرسائیکل چھوڑ کر فرار،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایس ایچ او محی الدین پرکانی پولیس ٹیم کے ہمراہ معمول کے گشت پرتھے کہ قومی شاہراہ کے قریب واقع واپڈا آفس کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس گشتی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں بارشیں عوام خوشی کی لہر

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں منگل کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم بارش کے باعث کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی بھی ایک ہی بارش سے عیاں ہو چکی ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات ‘ مستونگ ‘ پشین ‘ قلعہ عبداللہ ‘ زیارت ‘ قلعہ سیف اللہ ‘ موسیٰ خیل ‘ بارکھان سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ رات بارش کا سلسلہ شروع ہوا

بلوچستان کو گیس ٹرانزٹ فیس کی ادائیگی کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا، جام کمال

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد: سینٹ کوبتایاگیا ہے کہ گیس کی یومیہ پیداوار 4 ارب مکعب فٹ اور تیل کی پیداوار 78 ہزار بیرل سے زائد ہے‘ تیل اور گیس کانفرنس رواں ماہ ہوگی الیکشن کمیشن کے ممبران کی مدت اگلے سال 12 جون تک ہے‘ گریڈ 17 سے 22 تک کی خالی آسامیوں کو جلد پر کرلیا جائیگا مکانات خالی کرانے کے لئے ہمارے پاس کوئی فورس نہیں‘ سٹیٹ آفیسر کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل جائیں تو مسئلہ حل ہو جائیگا دس سال کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں 169 لائسنس جاری کئے گئے

میرٹ کے دعوے بے بنیاد چیف سیکرٹری کو بائی پاس کر کے محکمہ تعلیم میں پانچسو آسامیاں پیداکی گئیں مولانا واسع

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈرمولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے سے پہلے ہی موجودہ صو بائی حکومت کے کارنامے منظرعام پر آنا شروع ہوگئے ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان کو بے خبراور ان کو بائی پاس کرکے محکمہ تعلیم میں مختلف اضلاع میں 500کے قریب آسامیاں پیدا کی گئی ہے جس کا صرف محکمہ تعلیم ‘محکمہ خزانہ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کو معلوم ہے ایسے میں شفافیت کے دعوے کہاں ہے میرٹ کی بات کرنے والے بتائیں۔

آرمی چیف کے دورہ امریکہ بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ،محمود خان اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد : حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ امریکہ بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ۔ پاکستان اگر ترقی کرنا چاہتا ہے تو ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کرے ۔ پوائنٹ آف آرڈر پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں ایسی خارجہ پالیسی کو نہیں مانتا جو چار وزیروں چار مشیروں پر مشتمل بنائی ۔ خارجہ پالیسی پارلیمنٹ تشکیل دی جائے قومی اسمبلی کو خارجہ پالیسی بارے بریف کیا جائے