جامعہ بلوچستان میں جاری بدعنوانی کیخلاف طلباء تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی میں وی سی کی نااہلی کرپٹ انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی میں بدعنوانی جاری ہے میڈیاکے کردارمیں یونیورسٹی کے مسائل کوتوجہ نہ ملناقابل افسوس ہے جس سے جاری احتجاجی عمل کے باوجود میڈیاکی عدم توجہی مہذب صحت کے شعبوں پرمنتی تاثرپیداہورہاہے بلوچستان یونیورسٹی میں جس طرح من پسند تقرری،تبادلے،رشتہ داری،تعلق داری کی بنیادبغیرمشتہرتعمیرات جوکہ اربوں روپے کی ہے جس میں کرپشن کاعنصر اس حدتک شامل ہے کہ تعمیرات میں معیارکی بجائے سرکاری شخص سے کام کرواکر

کوئٹہ ،واٹر سیکورٹی ایشوز مشاورتی اجلاس ،بلوچستان کے آبی وسائل پر ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پاکستان واٹراینڈپاورڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)نے گزشتہ روز کوئٹہ میں واٹرسیکورٹی ایشوز پرمشاورتی اجلاس منعقدکیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین واپڈاظفرمحمودنے کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین واپڈانے شرکاء کو مشاورتی اجلاس کے مقاصدسے آگاہ کیا۔انھوں نے بتایاکہ وزیراعظم پاکستان نے واپڈاکو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ واٹرسیکٹرکے تمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ مشاورت کرے تاکہ واٹرسیکورٹی کے حوالے سے وزیراعظم کے اقدامات (Initiatives)کوحتمی شکل دی جاسکے۔

چین کے ساتھ 36منصوبوں پر اتفاق ہوگیا، بجلی ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچوں کے حصے گوادر سے شروع ہونگے، جنرل (ر) قادر بلوچ

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد : سینٹ میں وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے 36 منصوبوں پر چین کے ساتھ اتفاق تیسرے اجلاس میں ہو گیا ہے‘ ان منصوبوں میں تین پارٹس شامل ہیں جس میں بجلی‘ ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچوں کے حصے شامل ہیں جو کہ گوادر سے شروع ہونگے جبکہ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان نے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی سی سی او بی کے وسیع البنیاد پروگرام کے 69 یونٹ اور اداروں کی منظوری دی ہے جن کی نجکاری زیر غور ہے ان میں پاکستان سٹیل مل‘ مختلف بنک‘ آئل گیس انرجی‘ فرٹیلائزرز‘ انجینئرنگ‘ منرل اینڈ نیچرل ریسورسز‘ انفراسٹرکچر‘ ٹرانسپورٹ‘ ٹور ازم اور ٹیلی کام کے مختلف ادارے شامل ہیں۔

پاک چین اقتصادی راہداری نیشنل ایکشن پلان سمیت دیگر معاملات ہمارے لئے بہت اہم ہیں ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد: سینٹ کی کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق نے امریکی خفیہ ادارے ( سی آئی اے ) کے سابق اہلکار کے بیان سے متعلق کہ برطانیہ کے خفیہ ادارے ( جی سی ایچ کیو ) کی طرف سے پاکستان کا کمیونیکیشن ڈیٹا استعمال کرنے کے حوالے سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کو بریفنگ نہ دینے پر سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی مفاد کا معاملہ ہے آئندہ اس طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی کی زیر صدارت اولڈ پیس ہال پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا

پاک چین اقتصادی راہداری کے 42ملین روپے کے منصوبے سے بلوچستان خوشحال ہوگا، چینی سفیر

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : پاکستان میں متعین چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے 42بلین روپے کے منصوبوں سے پاکستان اور بلوچستان خوشحال ہونگے چینی سرمایہ کار صوبے میں کئی منصوبوں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کی رات کو سرینا ہوٹل کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی چینی سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک نے آئندہ پانچ سے دس سال کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ منصوبوں کے تحت بلوچستان میں گوادر پورٹ کو مزید فعال بنانے کے لئے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا

مارواڑ میں ایف سی کا سرچ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فرنٹیر کور بلوچستان نے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں فرنٹیر کور بلوچستان نے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا آپریشن کے دوران فرنٹیر کور بلوچستان اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فعال اپوزیشن سے روکنے کی کوشش کرنیوالوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،مولانا واسع

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: جمعیت علماء کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت کے کارکنوں کے بے پنا ہ محبت نے ان کے حوصلے جوان کر دےئے ہیں صوبے ایک ایسے فعال اپوزیشن کا کر دار ادا کیا ہے جس پر پارٹی کے ہر کارکن کو فخر ہونا چاہے صوبائی حکومت کو جس طرح اصلا حات پر کیلئے مجبور کیا وہ ریکارڈ کا حصہ ہے کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ حکومت کیلئے ہمیں نرم گوشہ رکھنے پر مجبور کیاجائیگا ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کارکنوں سے خطاب کے دوران کہی‘

مستقبل قریب میں بلوچستان میں مزید خوشحالی آئے گی، نواب ثناء زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ مستقبل و قریب میں بلوچستان میں مذید خوشحالی آئیگی وفاقی اور صوبائی حکومتیں صوبے سے احساس محرومی اور غربت بے روزگاری اور پسماندگی کے خاتمہ کے لئے حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہیں جس سے ہر شعبہ ترقی پذیر ہوگاگوادر پورٹ اور کاشغر گوادر کوری ڈور کی فوری تکمیل و تعمیر کے لئے حکومت نے ہنگامی بنیادوں اقدامات شروع کررکھی ہیں۔ گوادر پورٹ نہ صر ف وفاق کو محاصل مہیا کریگا بلکہ اس سے بلوچستان میں غربت و بے روزگاری اور احساس محرومی کی شرح میں واضح کمی لائی جاسکے گی۔یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گزشتہ روزبات چیت کرتے ہوئے کہی

حکومت اور چینی کمپنی کے معاہدے ،گوادر کی لیز سے ملنے والی رقم میں بلوچستان کا حصہ نہیں رکھاگیا، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد : چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے قیام کا معاملہ تحقیقات کے لئے اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کر کے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ۔ بدھ کے روز سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر محمود طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وزیر برائے خارجہ امور کی عدم موجودگی پر وفاقی وزیر صنعت و تجارت خرم دستگیر نے ایوان کو آگاہ کیا

رکن بلوچستان اسمبلی اکبر آسکانی نااہل سپریم کورٹ کا حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم

Posted by & filed under کوئٹہ.

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی مشیر فشریز اکبر آسکانی کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ بحال رکھا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے اکبر آسکانی بلوچستان کے حلقہ پی پی 50سے کامیاب ہوئے تھے ان کی کامیابی کو نیشنل پارٹی کے اکرم دشتی بلوچ نے چیلنج کیا تھا جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔